Tuesday - 2018 Sep 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 188995
Published : 13/8/2017 12:26

ایرانی اثر و رسوخ کو روکنے کے لئے داعش کا وجود ضروری:ہنری کسینجر

امریکہ کے سابق وزیر خارجہ ہنری کیسنجر کا کہنا ہے کہ دنیا پر ایران کے اثر و سوخ کو کم کرنے اور اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے تکفیری دہشت گرد تنظیم داعش کا وجود اور اس کا تحفظ ضروری ہے۔


ولایت پورٹل:امریکی روزنامہ اینڈیپینڈٹ نے خبر دی ہے کہ  سابق امریکی  وزیر خارجہ کیسنجر کا کہنا ہے کہ خطے میں ایران کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو روکنے اور اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کا وجود اور اس کا تحفظ ضروری ہے۔
سابق امریکی وزیر نے اپنے ایک مقالہ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کو ختم نہیں کرنا چاہیے بلکہ اسے تحفظ فراہم کرنا چاہیے کیونکہ داعش کا وجود خطے میں ایران کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو روکنے کے لئے اہم ہے۔
سابق امریکی وزیر کا کہنا ہے  کہ ایران اور اس کے اتحادیوں نے جن علاقوں کو داعش سے آزاد کرایا  ہے وہاں اسرائیل کے خلاف ایک اسلامی حکومت قائم کریں گے۔
انہوں نے دہشت گرد تنظیم داعش کے اسلام مخالف اقدامات کو اسرائیل کے حق میں قرار دیتے ہوئے کہا کہ  داعش کی وجہ سے اسرائیل کو بڑی حد تک تحفظ فراہم ہوا ہے۔
سابق امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایرن کے ساتھ کچھ عرب حکومتیں مل کر وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کا خاتمہ چاہتے ہیں جبکہ داعش کا وجود اسرائیل کے تحفظ کے لئے نہایت اہم ہے۔

تسنیم



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Sep 18