Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 188996
Published : 13/8/2017 12:33

عراقی فوج تلعفر آپریشن کیلئے مکمل تیار

عراق کے چیف آف جوائنٹ سٹاف نے تلعفر کی آزادی آپریشن کیلئے مکمل آمادگی کا اظہار کیا ہے۔


ولایت پورٹل:عراق کے چیف آف جوائنٹ سٹاف جنرل عثمان الغانمی نے روسیاالیوم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عراقی افواج تلعفر کی آزادی کیلئے وزیراعظم حیدر العبادی اور مسلح افواج کے سربراہ کے گرین سگنل کے انتظار میں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تلعفر آپریشن کیلئے تمام ضروری انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور عراق کی مشترکہ فورسز نے اپنی پوزیشنیں سنبھالی ہوئی ہیں۔
عثمان الغانمی نے تاکید کی کہ مسلح افواج تلعفر کی آزادی سے قبل دہشتگرد گروہ داعش کیخلاف مقدماتی آپریشن کا آغاز کرینگے،چیف آف جوائنٹ سٹاف کا مزید کہنا تھا کہ تلعفر کی آزادی کے بعد عراقی فوج کا ہدف سرحدوں کی حفاظت اور وہاں سے دہشتگردوں کا صفایا کرنا ہے۔

سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21