Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 188997
Published : 13/8/2017 13:11

ونزوئلا کے خلاف فوجی کارروائی کرنا چاہتے ہیں ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ونزوئلا میں جاری سیاسی بحران کے پیش نظر وہاں فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتے ہیں۔


ولایت پورٹل:ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ونزوئلا میں جاری سیاسی بحران کے پیش نظر وہاں  فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتے ہیں۔
ونزوئلا کی حکومت نے ٹرمپ کے اس بیان کو «پاگل پن» قرار دیا ہے،ونزوئلا کے صدر نکولاس مادورو کی جانب سے اپوزیشن کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے تناظر میں امریکہ نے کاراکس حکومت کے خلاف پابندیاں بھی نافذ کر دی ہیں۔
واشنگٹن حکام کے مطابق مادورو اپنے خلاف اٹھنے والی ہر آواز دبا رہے ہیں،ٹرمپ نے اپنے ایک تازہ بیان میں کہا تھا کہ ونزوئلا کے حوالے سے متعدد امکانات بشمول عسکری مداخلت پر غور کیا جا رہا ہے،ذرائع کے مطابق ونزوئلا میں جاری تشدد کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ نمایاں ہے۔

مہر





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24