Tuesday - 2018 Sep 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189002
Published : 13/8/2017 16:4

داعش کو مٹی میں ملا دیں گے:سپاہ پاسداران کے نائب سربراہ

امریکہ نے دکھانے کے لیے اپنے آپ کو داعش کے مد مقابل ظاہر کیالیکن حقیقت میں دونوں ایک ہی تھالی کے چٹے بٹے نظر آئے۔


ولایت پورٹل:سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے نائب سربراہ نے کہا ہے  کہ شہادت اور اسیری کی باتیں کرنا تو آسان ہے لیکن اس پر عمل کرنا ذرہ مشکل  ہے اس کے لیے شہید محسن حججی  جیسے افراد کی ضرورت ہے جو حقیقی ایمان اور کامیابیوں کا مجسمہ ہیں،رہبر معظم انقلاب  ایسے جوانوں پر فخر کرتے ہیں ، انھیں جوانوں کے  بل پر ہم دشمن کی  آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتے ہیں،انھوں نے مزید کہا :جب شام میں صہیونیوں نے کمانڈر الہ دادی اور کچھ دوسرے جوانوں کو شہید کیا تو ہم نے کہا کہ بدلہ لیں گے اور کچھ ہی دنوں میں ہم نے  لے لیا پھر جب ہماری پارلیمنٹ پر حملہ ہوا تو ہم نے  اعلان کیا کہ بدلہ لیں گے اور دنیا نے دیکھا کہ ہم نے کیا کیا،آج بھی ہم اعلان کر رہے ہیں  کہ داعش کو نابود کردیں گے تو یاد رکھیں کہ مجاہدین اسلام کی تلوار عنقریب ان کی خبر لے گی اور اس دہشتگرد تنظیم کا خاتمہ ہوکر رہے گا،یہ جو شہید حججی کو شہادت کرنے کی ویڈیو جاری کی گئی ہے یہ صرف نفسیاتی یلغار ہے  لیکن اس جنگ میں بھی انھیں منھ کی کھانا پڑے گی،دنیا جانتی ہے کہ داعش امریکہ اور برطانیہ کا مشترکہ پروڈیکٹ ہے،آج امریکہ  ہمیں خطہ کے لیے خطرہ قرار دے رہا ہےلیکن تاریخ گواہ ہے کہ پوری دنیا کو ہمیشہ کس سے خطرہ رہا ہے امریکہ سے یا ایران سے، امریکہ نے دکھانے کے لیے اپنے آپ کو داعش کے مد مقابل ظاہر کیالیکن حقیقت میں دونوں ایک ہی تھالی کے چٹے بٹے نظر آئے۔
العالم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Sep 18