Tuesday - 2018 Sep 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189004
Published : 13/8/2017 16:26

بیداری اسلامی:

رہبر انقلاب کی نظر میں پٹے ہوئے مہروں کے ساتھ امریکہ کا سلوک

آج بھی اگر وہ مصر سے فرار کرنا چاہتا ہے تو اسے یقین رکھنا چاہیے کہ اس کے لئے بند ہونے والا پہلا دروازہ امریکہ کا ہوگا،جیسا کہ بن علی اور محمد رضا کو امریکہ نے جگہ نہیں دی،جن کے دل میں امریکہ سے دوستی اور محبت کا جذبہ موجود ہے اور جو اس کی اطاعت میں اپنا سب کچھ نثار کررہے ہیں انہیں ایسی مثالوں پر نظر رکھنی چاہیے،یہ سب شیطان کی طرح ہیں۔


ولایت پورٹل:آج بھی امریکی حسنی مبارک کو انعام نہیں دیں گے،آج بھی اگر وہ مصر سے فرار کرنا چاہتا ہے تو اسے یقین رکھنا چاہیے کہ اس کے لئے بند ہونے والا پہلا دروازہ امریکہ کا ہوگا،جیسا کہ بن علی اور محمد رضا کو امریکہ نے جگہ نہیں دی،جن کے دل میں امریکہ سے دوستی اور محبت کا جذبہ موجود ہے اور جو اس کی اطاعت میں اپنا سب کچھ نثار کررہے ہیں انہیں ایسی مثالوں پر نظر رکھنی چاہیے،یہ سب شیطان کی طرح ہیں،صحیفۂ سجادیہ میں امام زین العابدین علیہ السلام فرماتے ہیں کہ:«جب شیطان ہمیں لاچار بنادیتا ہے تو پھر ہماری طرف نہیں دیکھتا»جسے میں اپنے لفظوں میں یوں کہتا ہوں کہ وہ ہمارے اوپر ہنستا ہے ہماری طرف سے منھ پھیر لیتا ہے اور ہماری پرواہ نہیں کرتا،ان حقیر اور ضعیف افراد کے ذریعہ امریکی خود نفع حاصل کرنے کی فکر میں لگے رہتے ہیں،آج امریکہ بہت لاچار ہوگیا ہے اوراسرائیل تو اس سے بھی زیادہ بے دم نظر آرہا ہے،مسلۂ مصر کے حل کے سلسلہ میں مصر کا علاج کرنا چاہتے ہیں لیکن اس کا کوئی علاج نہیں ہے،یہ دھوکہ دینے میں سرگرم ہیں، عوام کی طرفداری کا دم بھرتے ہیں اب وہ کہہ رہے ہیں کہ امریکیوں ہی نے ان سے کہا کہ تم جلد سے جلد ہٹ جاؤ اور یہاں سے چلے جاؤ اب دیکھنا یہ ہے کہ مصری عوام کا اس سلسلہ میں ردعمل اور فیصلہ کیا ہوتا ہے۔

 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Sep 18