Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189008
Published : 13/8/2017 17:7

خوارج زمانہ کے ناپاک وجود سے اسلامی سرزمین کو پاک کر کے دم لیں گے:سردار قاسم سلیمانی

عالمی سامراج کے پروردہ تکفیری گروہ کو جب پے درپے کئی محاذوں پر ناکامی کا منھ دیکھنا پڑا تو اس نے ایسی بربریت دکھانا شروع کی جس کا انسانیت سے دور دور تک کا واسطہ نہیں ۔


ولایت پورٹل:سردار سلیمان قاسمی  نے جناب محسن حججی کی شہادت کے موقع پر پیغام دیا ہے جس میں انھوں  نے شہید کے گھر والوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا ہے :آپ مطمئن رہیے ہمارے حزب اللہی اور بہادر جوان وہابیت کے اس شجرہ ٔ ملعونہ   کو نیست ونابود کر کے  دم لیں گے،انھوں نے مزید کہا:ان دہشتگردوں نے اس سے پہلے بھی عراق اور شام میں اس طرح کی کئی وارداتیں کی ہیں جس کا نتیجہ انھیں کے خلاف سامنے آیا ہے اور ان سے لوگوں کی نفرت میں اضافہ ہی ہوا ہے ،سردار سلیمانی نے کہا:ہم  امام حسینؑ کی راہ میں جان دینےوالے اس سر بریدہ شہید  کے کٹے سر کی قسم کھا کرکہتے ہیں کہ   عالم اسلام میں ان خبیثوں کے  آخری آدمی کے موجود ہونے تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے، میں اس شہید کے گھر والوں کو اس مظلومانہ شہادت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انھوں نے اس طرح کا بیٹا دین اسلام پر قربان کیا ہے ۔
هنیئا لک و لکم و عظم الله اجورنا و اجورکم
العالم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24