Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189028
Published : 14/8/2017 18:0

ڈیڑھ کروڑ سے زائد یمنی پینے کے صاف پانی سے محروم؛اقوام متحدہ نے پیش کی صرف رپورٹ!

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق یمن میں انسانی بحران کی کیفیت ہے ؛یہاں کی ڈیڑھ کروڑ آبادی کو پینے کے لیے صاف پانی بھی میسر نہیں ہے۔


ولایت پورٹل:ترکی کی اناتولی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ  کے انسانی امور دفتر(اوچا)نے اعلان کیا ہے کہ  چودہ ملین اسی ہراز یمنی حفظان صحت کی ابتدائی سہولیات سے محروم ہیں نیز تیس سال سے یہاں جنگ جاری ہے جس کی وجہ سے نہ پینے کا صاف پانی میسر ہے اور نہ ہی نکاسی سسٹم کام کر رہا ہے  جس کا سب سے زیادہ نقصان بوڑھوں اور بچوں کو ہو رہا ہے اس لیے کہ یہاں وبا بہت تیزی سے پھیل رہی ہے ،کہا جارہا ہے کہ یمن میں پھیلنے والی وبا کی وجہ سے اب تک اس ملک کے1971عام شہری اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں جبکہ چار لاکھ اٹھانوے ہزار اس میں مبتلا ہیں،اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق ساٹھ فیصد سے زائد یمنی غذائی قلت کا شکار ہیں جبکہ ساتھ ملین افراد کو کھانے کے لیے کچھ بھی میسر نہیں ہے۔
العالم





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24