Thursday - 2018 Nov 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189047
Published : 15/8/2017 17:27

بیداری اسلامی:

رہبر انقلاب کی نظر میں اسلامی انقلاب کے ثمرات

دوسری چیز جمہوری اسلامی کی علمی اقتصادی، سیاسی اور فوجی کامیابیاں ہیں،اگر مسلمانوں کے ہاتھوں تک یہ چیزیں پہنچ جائیں تو انہیں اندازہ ہوگا کہ یہ باتیں ممکن تھیں اور حاصل بھی ہوئیں،اس مغربی شخصیت کا کہنا ہے کہ اگر ایران میں نسبتاً واقع ہونے والے اس امکان کا پتہ چل جائے اور وہ نظام سازی کے اس عمل کو پیش نظر رکھیں تو پھر انقلاب اسلامی کے سلسلہ کو روکنا ممکن نہ ہوگا۔


ولایت پورٹل:جب کسی ملک میں ایک بنیاد قائم ہوجاتی ہے تو وہاں کی قوم اسی بنیاد پر جدید اور عظیم تمدن کی عمارت کھڑی کرتی ہے،پھر اس کی خصوصیتیں دوسری قوموں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہیں۔ ملتیں اس کی طرف کھنچتی چلی آتی ہیں پھر اس کی تعریف بھی کرتی ہیں البتہ سب سے اہم بات یہاں شہ زور دشمن کے مد مقابل سیاسی آزادی اور ثبات قدم ہے۔
جمہوری اسلامی ایران کا دستور
میں آپ کے سامنے ایک بڑی مغربی شخصیت کی بات نقل کرنا چاہتا ہوں حالانکہ میں پسند نہیں کرتا کہ ان کے حوالے سے کچھ نقل کروں تاہم بات بڑی دلچسپ ہے اس لئے بیان کرنا چاہتا ہوں،ان کا کہنا ہے کہ اگر مسلمانوں کے درمیان دو چیزیں ایک دوسرے کے ساتھ موجود ہوں اور مختلف قومیں ان دونوں چیزوں سے آگاہ ہو جائیں تو مغرب کے تمام یقینی اصولوں کو شکست نصیب ہوگی اور وہ باطل قرار پائیں گی،اس مغربی مفکر کا کہنا ہے:ان میں سے ایک جمہوری اسلامی کا دستور (قانون اساسی) ہے یہ ایسا دستور ہے جو عوامی ترقی یافتہ حکومت کے اصولوں کو دنیا کے مسلمانوں کے سامنے ممکن بنا کر پیش کرتا ہے اس کے ساتھ ساتھ وہ دینی بھی ہے،اس دستور سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ ایک ایسی حکومت ممکن ہے جو طرز جدید کی حامل ہو ،آج کے تقاضوں کو پورا کرتی ہو، ترقی یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ مکمل طور پر پابند شریعت بھی ہو۔
دوسری چیز جمہوری اسلامی کی علمی  اقتصادی، سیاسی اور فوجی کامیابیاں ہیں،اگر مسلمانوں کے ہاتھوں تک یہ چیزیں پہنچ جائیں تو انہیں اندازہ ہوگا کہ یہ باتیں ممکن تھیں اور حاصل بھی ہوئیں،اس مغربی شخصیت کا کہنا ہے کہ اگر ایران میں نسبتاً واقع ہونے والے اس امکان کا پتہ چل جائے اور وہ نظام سازی کے اس عمل کو پیش نظر رکھیں تو پھر انقلاب اسلامی کے سلسلہ کو روکنا ممکن نہ ہوگا۔

 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Nov 15