Wed - 2018 Sep 26
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189048
Published : 15/8/2017 17:33

انسانی حقوق کی مدافع خاتون کی بحرینی جیل میں بھوک ہڑتال

دو مہینے سے بحرین میں قید انسانی حقوق کی مدافع خاتون ابتسام الصانع نے دوسری مرتبہ بھوک ہڑتال کر دی ہے۔


ولایت پورٹل:بحرینی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق  کی مدافع خاتون ابتسام الصانع نے بحرینی جیلوں میں قیدیوں حالت زار اور حفظان صحت کے فقدان  کے خلاف  دوسری بار بھوک ہڑتال کر دی ہے قابل غور ہے کہ آل خلیفہ کے کارندوں کے ہاتھوں اس سماجی کارکن خاتون کی گرفتاری کے چوبیس گھنٹے کے اندر انھیں ویل چیئر پر فوجی ہسپتال میں دیکھا گیا  جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ گرفتاری کے بعد اتنے مختصر عرصہ میں ان پر کیا بیتی،یادرہے کہ ابتسام نے پہلی بار ایک مہینے پہلے جیل میں قیدیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کے خلاف  بھوک ہڑتا ل کی تھی جو انھیں اپنے شوہر سے ملاقات کروانے کے بعد ختم ہوئی تھی،قابل ذکر ہے اس سماجی کارکن خاتون کی بین الاقوامی سرگرمیوں کو آل خلیفہ نے دہشتگردانہ اور تخریبی سرگرمیاں قرار دیتے ہوئے  ان پر الزام لگایا ہے کہ یہ حزب بیرونی طاقتوں اور حزب اللہ کی اعلی کار ہیں!!!
فارس




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Sep 26