Sunday - 2018 Sep 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189073
Published : 17/8/2017 11:30

بیت المقدس پر اپنا قبضہ جمانے کے لئے دنیا بھر سے یہودیوں کی اسرائیل آمد

عبرانی اخبار یروشلم پوسٹ کے مطابق امریکا سے اسرائیل نقل مکانی کرنے والے 233 یہودیوں میں اسرائیل میں امریکا کے موجودہ سفیر ڈیوڈ فریڈمین کی بیٹی بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ 21 خاندانوں کی شکل میں آنے والے یہودیوں میں 75، بچے اور 6 جڑواں بچے شامل ہیں،ان میں سے 26 افراد طب کے پیشے سے وابستہ ہیں۔


ولایت پورٹل:دنیا بھر سے یہودیوں کو مقبوضہ فلسطین میں آباد کرنے میں سرگرم ایک بین الاقوامی تنظیم کی لابنگ سے امریکا سے مزید 233 یہودیوں کو اسرائیل منتقل کر دیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق امریکی شہر نیویارک سے دو سو تینتیس یہودیوں کو بوئنگ 777 فلائیٹ کے ذریعے تل ابیب منتقل کیا گیا،ان یہودیوں کی اسرائیل منتقلی کے لیے لابنگ میں امریکا میں یہودی ایجنسی اور Kayemeth LeIsrael-Jewish National Fund وJNF-USA . نامی تنظیم سر فہرست ہے۔
عبرانی اخبار یروشلم پوسٹ کے مطابق امریکا سے اسرائیل نقل مکانی کرنے والے 233 یہودیوں میں اسرائیل میں امریکا کے موجودہ سفیر ڈیوڈ فریڈمین کی بیٹی بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ 21 خاندانوں کی شکل میں آنے والے یہودیوں میں 75، بچے اور 6 جڑواں بچے شامل ہیں،ان میں سے 26 افراد طب کے پیشے سے وابستہ ہیں۔





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Sep 23