Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189074
Published : 17/8/2017 11:38

ہندوستان سمیت نیپال،بنگلہ دیش میں سیلاب،سینکڑوں افراد ہلاک،لاکھوں بے گھر

بھارت، نیپال اور بنگلہ دیش میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد500سے زائدہوگئی ہے جبکہ لاکھوں بے گھرہوچکے ہیں۔


ولایت پورٹل:نیپال کی وزارت داخلہ کے ترجمان رام کرشنا سبیدی نے بتایاکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک  110 افرادہلاک ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب نیپال کی حکومت متاثرہ افراد تک پہنچنے میں ناکامی پر شدید تنقید کا شکار ہے۔
ایکسپریس نیوز نے رپورٹ دی ہے کہ نیپال کے جنوب سرحدی علاقے کے13 اضلاع میں سب سے زیادہ سیلاب آیا ہے جو بھارتی ریاست بہار کی سرحد سے ملحق ہیں، 250 ریلیف کیمپوں میں 2 لاکھ  افراد مقیم ہیں، بھارت کی شمالی ریاست ہماچل پردیش میں اتوار کو2 بسیں سیلاب میں بہہ گئی تھیں جس کے نتیجے میں46 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ پڑوسی ریاست آسام میں مزید21 افراد ہلاک ہوگئے،بنگلہ دیش میں بارشوں کے باعث 18 بڑے دریاؤں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے،بنگلہ دیش کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے وزیرمفضل حسین چوہدری کا کہنا تھا کہ گزشتہ6روز کے دوران27 افراد ہلاک ہوچکےہیں جبکہ 6 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات میں منتقل کردیا گیا جبکہ 3 لاکھ 68 ہزار افراد کو 970 ریلیف کیمپوں میں ٹھہرایا گیا ہے۔





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21