Thursday - 2018 Sep 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189077
Published : 17/8/2017 15:25

حماس پر وہابیوں کا خودکش حملہ

غزہ پٹی اور مصر کی مشترکہ سرحد کے قریب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور وہابی انتہا پسندوں کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے جس کے نتیجہ میں دونوں طرف سے دو دو افراد جان بحق ہوگئے ہیں۔


ولایت پورٹل:رائٹر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غزپ پٹی اور مصر کے سینا صحرا میں سلفی جہادی نامی تنظیم کی بڑھتی سرگرمیوں کو رکنے کے لیے حماس نے اس علاقہ میں گشت بڑھا دی ہے   یاد رہے سینا صحرا میں  کچھ عرصہ سے داعش مصری فوج پر حملے کر رہی ہے ،حماس کے زیر نظر فلسطین کی وزارت داخلہ کی طرف  سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہماری گشتی پارٹی نے سرحد کے قریب دو مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی تو ان میں سے ایک نے اپنےآپ کو اڑا دیا جس کی نتیجہ میں اس کا  دوسرا ساتھی ہلاک اور سلامتی دستوں کے کئی اہلکار زخمی ہوگئے جن میں سے ایک اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا تاہم ہلاک ہونے والا دوسرا آدمی وہابی شدت پسند گروہ کا بتایا گیا ہے  یاد رہے کہ  یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے کہ جب حماس مصر کے ساتھ روابط بہتر بنانے کی کوشش کررہی ہے  جبکہ کافی عرصہ سے غزہ اور مصر کی سرحد بند ہے۔
العالم



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Sep 20