Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189084
Published : 17/8/2017 17:6

داعش کے خلاف بننے والے نام نہاد امریکی اتحاد نے ایک بار پھر عام شہریوں کی جانیں لیں

داعش کے خلاف بننے والے نام نہاد امریکی اتحاد کے ہاتھوں17عام شہری جان بحق ہوگئے ہیں۔


ولایت پورٹل
:سانا کی رپورٹ کے مطابق امریکی اتحاد کے لڑاکاؤں نے رقہ میں شہری آبادی پر حملہ کیا جس کے نتیجہ میں  سترہ افراد ہلاک اور دسیوں زخمی ہوگئے ہیں  نیز شہری بنیادی ڈھانچہ کو شدید مالی  نقصان کا  سامنا کرنا پڑا ہے یادرہے کہ  اسی مہینے میں ایک بار پہلے بھی امریکی حملوں  میں رقہ کے کئی شہری ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں  ادھر دیر الزور میں اس دہشتگرد اتحاد کے ہاتھوں 19عام شہری ہلاک ہوگئے ہیں جس سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ اتحاد داعش کے خلاف بنا ہے یا اس کے حق میں اور اس کی مدد  کرنے کے لیے ،جہاں سے داعشیوں کو بھگانا ہوتا ہے وہاں بھی یہ سب سے آگے ہوتا ہے اور جہاں عام شہریوں پر بریت دکھانا ہوتی ہے وہاں بھی یہ سب سے آگے ہوتا ہے۔
تسنیم


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21