Thursday - 2018 Nov 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189094
Published : 19/8/2017 15:14

امام علی(ع) اورفاطمہ زہرا(س) کی شادی ایک عالمی اور ابدی آئیڈیل

امیرالمؤمنین علیہ السلام اور حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شادی ایک عالمی اورابدی آئیڈیل ہے اورہم جتنے بھی اس آئیڈیل سے دورہوتے جائیں گے اتنا ہی معاشرتی مشکلات کا شکارہوجائیں گے۔


ولایت پورٹل:صوبہ اردبیل کے امام جمعہ اورنمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ سید حسن عاملی نے ۱۸ اگست کو نماز جمعہ کےخطبوں سےخطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ امیرالمؤمنین علیہ السلام اورحضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شادی بہت زیادہ اقدارپرمشتمل ہے۔
انہوں نےمزید کہا ہےکہ یہ شادی ایک عالمی اورابدی آئیڈیل ہےاورہم جتنا بھی اس آئیڈیل سے دور ہوتے جائیں گےاتنا ہی معاشرتی اورسماجی مشکلات میں مبتلا ہوں گے،اس وقت ازدواج کی ثقافتی رکاوٹیں معاشی رکاٹوں سے زیادہ ہیں اورخاندان کو بہت زیادہ ثقافتی مشکلات کا سامنا ہے۔
آیت اللہ سید حسن عاملی نےسعودی عرب کے توسط سے یمن کےحاجیوں کو حج سےمحروم کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہےکہ اللہ تعالی ہم سے ایسےکو چاہتا ہےکہ جس میں بیت اللہ الحرام، بیت عتیق یعنی آزاد ہو«ولیطّوّفوا بالبیت العتیق» جب کہ یہ اب بیت اسیرہوچکا ہے اورآل سعود نے اسےاپنے باپ کی جاگیرسمجھ رکھا ہے۔
صوبہ اردبیل کےامام جمعہ اورنمائندہ ولی فقیہ نےعشرہ اول کے فضائل بیان کرتے ہوئے مؤمنین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان ایام سے مکمل طورپراستفادہ کریں۔

شبستان


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Nov 15