Thursday - 2018 Nov 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189106
Published : 19/8/2017 17:41

بیداری اسلامی:

کمیونزم کے بت کی طرح اب مغرب کا بت بھی ٹوٹ چکا ہے:رہبر انقلاب

امریکہ اور ناٹو پر بھروسہ نہ کیجئے گا، انہیں آپ کے مصالح اورقومی مفادات کی کوئی فکر نہیں ہے، اسی طرح آپ ان سے ہر گز خوف زدہ نہ ہوں،ان کی حالت بہت سقیم ہے،اندر سے کھوکھلے ہیں اوروہ بڑی تیزی سے کمزور ہو رہے ہیں، عالم اسلام پر ان کی حاکمیت صرف ہماری ڈیڑھ سو سال کی جہالت اور خوف کا ماحصل ہے، آپ ان سے کوئی امید نہ رکھیں، صرف خدا پر بھروسہ کریں، صرف اپنے عوام پر یقین رکھیں، وہ تو عراق میں شکست کھا چکے۔


ولایت پورٹل:امریکہ اور ناٹو پر بھروسہ نہ کیجئے گا، انہیں آپ کے مصالح اورقومی مفادات کی کوئی فکر نہیں ہے، اسی طرح آپ ان سے ہر گز خوف زدہ نہ ہوں،ان کی حالت بہت سقیم ہے،اندر سے کھوکھلے ہیں اوروہ بڑی تیزی سے کمزور ہو رہے ہیں، عالم اسلام پر ان کی حاکمیت صرف ہماری ڈیڑھ سو سال کی جہالت اور خوف کا ماحصل ہے، آپ ان سے کوئی امید نہ رکھیں، صرف خدا پر بھروسہ کریں، صرف اپنے عوام پر یقین رکھیں، وہ تو عراق میں شکست کھا چکے۔
انہیں وہاں سے خالی ہاتھ لوٹنا پڑا، افغانستان میں بھی کچھ نہیں ملا، لبنان میں حزب اللہ اور غزہ میں حماس سے شکست ملی اور اب مصر و ٹیونس میں عوام نے انہیں تخت اقتدار سے نیچے کھینچ لیا ہے، ان کی پلاننگ کے مطابق کوئی بھی کام نہیں ہو سکاہے،کمیونزم کے بت کی طرح مغرب کا بت بھی ٹوٹ گیا ،قوموں کے خوف کا طلسم بھی ٹوٹ گیا، آئندہ ہوشیار رہیں تاکہ وہ آپ کو خوفزدہ کرنے میں کامیاب نہ ہوں۔
ان کی بازی گری سے چوکنا رہیں، اسی طرح عربوں کے درمیان مغرب سے وابستہ اور ان کے اتحادیوں کے ساتھ تیل کے ڈالر کے کھیل میں شریک نہ ہوں ،اگر اس کھیل میں الجھ گئے تو اس سے آئندہ صحیح و سالم نکل پانا مشکل ہے، اسرائیل توجانے والا ہے، اسے باقی نہیں رہنا چاہیۓ اور وہ باقی بھی نہیں رہے گا،موجود تحریکوں میں انحراف کا آغاز، صہیونیت کی بقا کی کوشش ہے، ساقط شدہ حکومتوں نے جس کی بنیاد رکھی تھی اس مذاکرہ کو جاری رکھنا سازباز اور سر تسلیم خم کردینے کے مترادف ہے۔

 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Nov 15