Tuesday - 2018 Nov 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189108
Published : 19/8/2017 17:55

امریکہ ذرہ سی بھی حماقت کرے گا تو اسے اپنے فوجیوں کی لاشیں سمندر میں ڈھونڈنا ہوں گی:سپاہ پاسداران

امریکی فوجی خوف ہراس کے ماحول میں خلیج فارس میں ڈیوٹی کر رہے ہیں،اگر ذرہ سی بھی حماقت کرتے ہیں تو اس وقت ان کے جنازےسمندر میں تیرتے نظر آئیں گے۔


ولایت پورٹل:سپاہ پاسداران  کے نائب سربرہ   سردار اسماعیل کوثری نے کہا ہے کہ خلیج فارس میں ایرانی بیڑے کے قریب امریکی فوج کی موجودگی ایک طرح کی نفسیاتی جنگ ہے  لیکن ہمارے ڈرون ہر وقت اپنے قانونی علاقہ میں پرواز کرتے رہتے ہیں اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق  پورے علاقہ کو زیر نظر رکھے ہوئے ہیں، انھوں نے مزید کہا  : امریکہ یہ چاہتا ہے کہ  خلیج فارس میں موجود رہے جو خود ایک اختلافی مسئلہ ہے ،اور کوئی بھی کشتی،ڈرون یا جہاز  ان کے قریب سے بھی نہ گذرے جو ان کے خوف وہراس کی ایک علامت ہے،کمانڈر کوثری نے خلیج فارس میں مقیم امریکی فوجوں کو مخاطب قرار دیتے ہوئے کہا: یہ ہمارا علاقہ ہے اور  بین الاقوامی قونین کے تحت ہم اس کی حفاطت کریں گے لہذا کسی بھی طرح کی غیر معمولی نقل وحرکت ہمیں قابل قبول نہیں ہے، آخر میں نے انھوں نے شہید حججی کے انتقام کے سلسلہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس عظیم شہید کا انتقام ہم داعش کے بڑے بڑے سرغنوں سے شروع کریں گے اور اگر ہم نے کہاہے کہ انتقام لیں گے تو داعش کو اچھی طرح معلوم ہے کہ لیں گے، ہمارے جوان اس جراثیم پر اتنی کاری ضرب لگائیں گے  بین الاقوامی سامراج بھی اس کا علاج نہیں کرسکے گے۔
العالم



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 20