Tuesday - 2018 Nov 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189115
Published : 20/8/2017 14:40

عالمی امن کے لئے امریکہ سب سے بڑا خطرہ:اریک زوئس

زوئس کہتے ہیں کہ اگر آج بھی تمام دنیا کے لوگوں کی مشارکت کے ساتھ کوئی سروے کروایا جائے تو امریکہ پر پہلے سے کہیں زیادہ انگشت نمائی ہوگی،چونکہ 2014 سے اب تک نہ جانے کتنے ممالک امریکی استعمار کی زد میں آچکے ہیں، جن میں عراق،افغانستان،لیبیا،اوکراین وغیرہ وہ ممالک ہیں جن میں امریکی نفوذ پہلے سے کہیں زیادہ ہوچکا ہے۔


ولایت پورٹل:امریکہ ہمیشہ مغربی ایشیا کے باشندوں اور مملکتوں کے امور میں دخالت کرنے کے باعث  سب سے بڑا خطرہ شمار ہوتا ہے،البتہ یہ حساب کتاب تنہا مغربی ایشیا کا ہی نہیں  بلکہ دنیا کے بہت سے لوگ امریکہ کو امن عالم کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ مانتے ہیں،اریک زوئس عالمی ذرائع ابلاغ میں ایک جانا پہچانا نام ہے انہوں نے اپنی پرسنل ڈائری کہ جس کی کچھ یاد داشتیں Strategic culture نامی مجلہ میں شائع ہوئی ہیں،انہوں نے سروے کرنے والے عالمی اداروں کے  آخری سروے کو اپنی ڈائری میں رقم کیا اور اس امر کی نشاندہی کی ہے کہ دنیا کے اکثر لوگ امریکہ سے نامید ہوچکے ہیں،لہذا انہوں نے اپنی اس یاد داشت میں اس بات کو بھی بیان کیا ہے کہ کیوں لوگ امریکہ کی سیاست سے بدظن ہوئے ہیں،اور کیوں امریکہ کی نسبت لوگوں میں عدم تحفظ و عدم اعتماد کی لہر میں ہر روز اضافہ ہورہا ہے۔
البتہ یہ سروے کوئی پہلی بار نہیں ہوا کہ جس میں لوگوں کے امرکہ سے بدگمان ہونے کی بات کہی گئی ہے، بلکہ اس سے پہلے بھی 2013 میں گالوپ نامی ایک ادارہ کی جانب سے اس طرح کے سوالات لوگوں سے کئے گئے تھے ،جن میں 65 فیصد ممالک کے لوگوں نے حصہ لیا تھا اور امریکہ کی بنسبت عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا،جس کو نیویارک ٹائمز نے 5 جون 2014 میں شائع کیا تھا۔
اسی طرح بی بی سی ریڈیو 4 کی جانب سے بھی اس طرح کے سروے کروائے گئے تھے جن میں پہلا سوال یہ تھا کہ امن عالم کے لئے سب سے بڑا خطرہ کون ہے؟
اس سروے میں 65 ممالک کے 67806 لوگوں نے شرکت کی تھی،جن میں دنیا کے 24 فیصد لوگوں کا یہ ماننا تھا کہ عالمی مصالح اور امن کے لئے سب سے بڑا خطرہ خود امریکہ ہے جبکہ امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر آنے والے ملک کو 8 فیصد آراء ہی ملی تھی،لیکن غربی ذرئع ابلاغ نے اپنی مکاری کا ثبوت دیتے ہوئے اسے حذف کردیا تھا ،پھر اس کے بعد 1 اگست 2017 کو پیو نامی ایک دوسرے ادارہ نے ایک سروے کروایا جس میں پہلا سوال تبدیل کردیا گیا اور ایک نیا سوال پیش کیا گیا تاکہ لوگوں کی توجہات پہلے والے سروے سے ہٹ جائیں،اب جو نیا سوال پوچھا گیا اس میں معلوم کیا گیا کہ :کیا امریکہ کا سپر پاور ہونا عالمی امن کے لئے خطرہ محسوب ہوتا ہے؟
اس سوال کے جواب میں بھی تقریباً 35 فیصد لوگوں نے امریکہ کے سپر پاور ہونے کو عالمی امن کے لئے سب سے بڑا خطرہ بتایا ہے،جبکہ اس کے بعد روس،چین اور کئی دیگر ممالک کے نام تھے کہ جو بالتربیب قلیل آراء پر منتھی ہوئے۔
زوئس کہتے ہیں کہ اگر آج بھی تمام دنیا کے لوگوں کی مشارکت کے ساتھ کوئی سروے کروایا جائے تو امریکہ پر پہلے سے کہیں زیادہ انگشت نمائی ہوگی،چونکہ 2014 سے اب تک نہ جانے کتنے ممالک امریکی استعمار کی زد میں آچکے ہیں، جن میں عراق،افغانستان،لیبیا،اوکراین وغیرہ وہ ممالک ہیں جن میں امریکی نفوذ پہلے سے کہیں زیادہ ہوچکا ہے۔

اریک زوئس:معروف تجزیہ نگار



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 20