Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189117
Published : 20/8/2017 15:2

تلعفر آپریشن کو حیدر العبادی کی ہری جھنڈی

عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے تلعفر میں داعش کے خلاف آپریشن کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب داعش کے پاس صرف دو ہی راستے ہیں تسلیم یا موت۔


ولایت پورٹل:المیادین کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے عراق میں داعش کے آخری گھڑ تلعفر میں فیصلہ کن آپریشن کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب دہشت گردوں کے پاس دو ہی راستے ہیں ہتھیار ڈال کرتسلیم ہوجائیں یا موت کا انتظار کریں۔
عراقی وزیراعظم نے آج علی الصبح موصل کے بعد تلعفر کو بھی خونخوار درندوں سے نجات دلانے کے لئے آپریشن کے آغاز کا حکم دیا ہے۔
وزیراعظم کی طرف سے داعش کے خلاف جامع کارروائی کے اعلان کے بعد ابتدائی طور پر عراقی فضائیہ نےوسیع پیمانے پر داعشی ٹھکانوں کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21