Thursday - 2018 August 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189167
Published : 22/8/2017 16:58

قارون کا خزانہ دریافت

مصر کی ریاست المنوفیہ کے ایک باشندے نے کہاہے کہ مجھے قارون کا خزانہ ملا ہے۔


ولایت پورٹل:اسپورٹنیک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق خزانے کودریافت کرنے والے شہری نے کہاہے کہ چار ہیکٹر سے زائد زمین  ہے جس کے اندر سونا،چاندی اور فرعون کے زمانے کے دوسرے جواہرات موجود ہیں  اور اس کو حکومت ہی خرید سکتی ہے ، اس نے مزید کہاہے کہ مجھے زمین کی کھدائی کے دوران یہ خزانہ ملا ہے   اور میں مصر کی حکومت سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس کو نکالے تاہم اس نے مطالبہ کیا ہے کہ  خزانہ  کی قیمت کا دس فیصد حصہ، دس لاکھ مصری جنیہ اور نشان نیل اس کو دیا جائے ، اس نے اپنا نام ظاہر نہیں کیا لیکن یہ کہاہے کہ اگر اس کا یہ دعویٰ سچ ثابت نہیں ہوتا تو  سولہ ملین جنیہ حکومت کو دینے کے لیے  نیز اپنی باقی عمر جیل کی سلاخوں کے پیچھے گذارنے کے لیے تیار ہے۔
العالم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 August 16