Thursday - 2018 August 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189170
Published : 22/8/2017 18:20

اسلام کی نظر میں کثرت اولاد کی اہمیت

اگر اولاد کے سلسلہ میں وارد روایات اور قرآنی آیات کو جمع کیا جائے تو یہی معلوم ہوتا ہے کہ اولاد والدین کے لئے اللہ کی نعمت اور عطیہ ہیں، اگر والدین اپنی ذمہ داریوں کو صحیح طور پر انجام دیں تو وہ دوسری نعمتوں کی طرح نعمت اولاد سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔


ولایت پورٹل:اگرچہ بچہ پیدا  کرنے سے اجتناب مغربی تمدن میں بکثرت دکھائی دیتا ہے لیکن افسوس اس کے جراثیم ہمارے سماج کی طرف بھی بڑھ رہے ہیں اور کچھ ماڈرن اور غرب زدہ مسلمان بھی اس فکر کے اپنانے پر فخر و مباحات کرتے ہیں لیکن اگر ہم دینی تعلیمات کی رو سے دیکھیں تو بچے اپنے والدین کی زندگی میں ایک بہت بڑے خلاء کو پر کرسکتے ہیں۔
اسلام کی نظر میں اولاد گھر  کا اہم رکن ہوتی ہے،آئمہ معصومین(ع) کے اقوال و سیرت کے تناظر میں اولاد سے متعلق مثبت نظریہ دیکھنے کو ملتا ہے،چنانچہ بہت سی روایات میں اولاد کو،میوہ دل،نور چشم،باعث خوشبختی،معاون،مددگار،باعث خیر و ثواب  اور رحمت الہی اور غفران الہی جیسی تعبیرات سے یاد کیا گیا ہے لہذا ہم کہہ سکتے ہیں کہ دینی تعلیمات نے صاحب اولاد ہونے کے متعلق بہت تاکید کی ہے۔
چنانچہ بہت سی تعبروں میں وارد ہوا ہے کہ اولاد کا ہونا تمام گھر کے لئے باعث خوش قسمتی ہے،اور مؤمن والدین کے لئے سب سے خوشی کی بات تو یہ ہے کہ  ان کی آغوش میں ایسی اولاد پروان چڑھے کہ جو اخلاق و کردار میں ان کے جیسے ہوں۔
لہذا اگر اولاد کے سلسلہ میں وارد روایات اور قرآنی آیات کو جمع کیا جائے تو یہی معلوم ہوتا ہے کہ اولاد والدین کے لئے اللہ کی نعمت  اور عطیہ ہیں، اگر والدین اپنی ذمہ داریوں کو صحیح طور پر انجام دیں تو وہ دوسری نعمتوں کی طرح نعمت اولاد سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

 



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 August 16