Saturday - 2018 Oct. 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189180
Published : 23/8/2017 13:25

امریکہ میں ٹرمپ کے خلاف مظاہرے کے دوران سڑکیں بنیں میدان جنگ

امریکی ریاست ایریزونا میں امریکی صدرٹرمپ کے خلاف مظاہرے پر پولیس کی شیلنگ کی وجہ سے سڑکیں میدان جنگ بن گئیں۔


ولایت پورٹل:امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ایریزونا کے شہر فینکس میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرین کو روکنے کے لئے پولیس بھی میدان میں آئی اور اندھا دھند آنسو گیس کی شیلنگ شروع کردی جس کے بعد سڑکیں میدان جنگ بن گئیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فینکس کے ایک کانفرنس ہال میں اپنے حمایتیوں سے خطاب کررہے تھے کہ اسی دوران ہزاروں شہری ریاستی دارالحکومت میں سڑکوں پر نکل آئے اور کانفرنس ہال کے باہر شدید احتجاج شروع کردیا۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور پانی کی بوتلیں اٹھا رکھی تھیں،اس موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ کے حمایتی بھی مظاہرین کے مد مقابل آگئے اور ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی شروع ہوگئی جس کے بعد پولیس کو بیچ بچاﺅ کے لئے میدان میں کودنا پڑا۔
پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کی شدید شیلنگ کی جبکہ دونوں اطراف کے مظاہرین نے ان پر پانی کی بوتلیں پھینکنا شروع کردیں جس کے بعد فینکس کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں۔

سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Oct. 20