Monday - 2018 Oct. 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189182
Published : 23/8/2017 14:7

لبنانی فوج دہشتگردوں کا صفایا کرنے کو بیتاب

لبنانی فوج فجر الجرود آپریشن کے چوتھے مرحلہ کے لئے بلکل تیار ہوچکی ہے اور داعش کے خلاف جنگ آخری لمحات تک جاری رکھے گی۔


ولایت پورٹل:
لبنانی فوج کے ترجمان کی  طرف سے ابھی کچھ دیر پہلے یہ بیان آیا ہے کہ فوجی یونٹس آج سے ان تمام علاقاجات کی کڑی نگرانی کررہے ہیں کہ جو گذشتہ دنوں میں داعش سے آزاد ہوئے ہیں۔
المنار ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس بیان میں یہ بھی تاکید ہوئی ہے کہ لبنانی فوج فجرالجرود آپریشن کے چوتھے مرحلے کے لئے بلکل تیار ہے،اسی لئے فوج کی انجینئرنگ یونٹس کے لوگ جدید راستوں کو ہموار کرنے ،بارودی سرنگوں کا پتہ لگانے کے لئے اپنے اپنے مشن پر لگ چکے ہیں۔
لبنانی فوج کے کرنل نے یہ تاکید بھی کی کہ اس آپریشن کے دوران داعش اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے جنگ بندی کی کسی بھی تجویز کو ٹھکرادیا جائے گا اور ہمارا آپریشن داعش کی شکست اور نابودی تک جاری رہے گا۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Oct. 15