Sunday - 2018 july 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189198
Published : 23/8/2017 17:34

عربوں جیسی شکل ہونے کی وجہ سے صہیونی فوجیوں کی پٹائی

دو اسرائیلی فوجیوں کو کچھ عام صہیونیوں نے صرف اس لیے پیٹ پیٹ کر لہو لہان کر دیا کہ ان کی شکلیں فلسطینیوں سے ملتی جلتی تھیں ۔

ولایت پورٹل: انڈیپنڈنٹ نیوز ایجنسی  کی رپورٹ کے مطابق  چھٹی پر آئے ہوئے دو صہیونی فوجی شہر کے ایک پارک میں گھوم رہے تھے کہ  ان پر کچھ صہیونیوں نے حملہ کر دیا اس لیے کہ وہ یہ سچ رہے تھے کہ یہ دونوں عرب ہیں ، اس حملہ میں فوجیوں کے چہروں پر کافی چوٹیں آئیں  جس کے بعد انھیں ہسپتال منتقل کر دیا ہے ،اسرائیلی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ حملہ آورں نے ان سے کہا کہ تم لوگ عرب ہو  جبکہ وہ دونوں اسرائیلی تھے، اس حادثہ کے بعد ایک جوان کو گرفتار کیا گیا ہے تاہم ایک فوجی کے والد  نے جرزالیم  پوسٹ کو دیے گئے اپنے ایک انٹرویو  میں کہا ہے کہ : نہایت ہی افسوس کا مقام ہے  کہ فوجی چھٹی پر تھے اوران کی شکلیں عربوں جیسی ہونے کی وجہ سے بعض شر پسند عناصر نے  ان حملہ کیا اور انھیں پیٹا۔
العالم





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 july 22