Thursday - 2018 August 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189204
Published : 24/8/2017 6:18

ٹرمپ ذہنی مریض،صدارتی منصب کے لئے ناموزوں:جیمز کلپر

امریکی انٹیلیجنس ایجنسی سی آئی اے کے سابق سربراہ جیمز کلپر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ذہنی مریض قرار دیتے کہا ہے کہ ٹرمپ امریکی صدر کے عہدے کے اہل نہیں ہیں۔


ولایت پورٹل:سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکی انٹیلی جنس ایجنسی کے سابق سربراہ جیمز کلپر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ذہنی مریض قرار دیتے کہا ہے کہ ٹرمپ امریکی صدر کے عہدے کے اہل نہیں ہیں۔
جیمز کلپر نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بحیثیت امریکی صدر ہونے پر سوال اٹھا تے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیا کے لیے ٹرمپ کا پالیسی  خوفناک اور پریشان کن ہے۔
سابق ڈائریکٹر سی آئی اے نے امریکی صدر کے رویے کو منفی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا طرز عمل انتہائی غیر مہذب، اخلاق اور روایات کے خلاف ہے۔
انہوں نے امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ:انہیں گذشتہ رات کے بعد خاموش رہنا چاہیے، میں سمجھتا ہوں کہ اصل ٹرمپ سامنے آرہا ہے،سی آئی اے کے سابق  سربراہ نے کہا کہ وہ امریکی صدر کو جوہری کوڈز تک رسائی دینے کے حوالے سے تشویش کا شکار ہیں۔

مہر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 August 16