Thursday - 2018 August 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189205
Published : 24/8/2017 6:30

فضول خرچی کی انتہا،شاہ سلمان کے دورہ مراکش پر 100 ملین ڈالر خرچ

واضح رہے کہ شاہ سلمان تین ہفتے قبل شاہی خاندان کے سینکڑوں افراد کے ساتھ سیر و تفریح کے لئے مراکش پہنچے تھے،العالم ٹی وی نے رپورٹ دی تھی کہ شاہ سلمان کے ساتھ ایک ہزار افراد ہیں جن کے لئے مراکش کے فائیو اسٹار ہوٹلز کے 800 کمرے بک کئے گئے ہیں۔


ولایت پورٹل:ایک برطانوی روزنامہ کا کہنا ہے کہ مراکش میں صرف چند ہفتے چھٹیاں گزارنے والے سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے دورے پر 100 ملین امریکی ڈالر خرچ ہوئے ہیں،یہ ایسی حالت میں ہے کہ خادم الحرمین کے ہمسایہ ملک یمن میں مسلمان بچے اور خواتین بھوک سے مر رہے ہیں۔
برطانوی روزنامہ نے انکشاف کیا ہے کہ سالانہ لاکھوں سیاح مراکش کا رخ کرتے ہیں جس سے اس ملک کو کروڑوں ڈالر کا فائدہ حاصل ہوتا ہے لیکن اس بار صرف ایک آدمی ایسا آیا جس نے ایک لاکھ پچاس ہزار سیاحوں کے برابر پیسہ خرچ کر کے مراکشیوں کو بہت خوش کیا،برطانوی روزنامہ کے مطابق وہ اور کوئی نہیں سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان ہیں۔
واضح رہے کہ شاہ سلمان تین ہفتے قبل شاہی خاندان کے سینکڑوں افراد کے ساتھ سیر و تفریح کے لئے مراکش پہنچے تھے،العالم ٹی وی نے رپورٹ دی تھی کہ شاہ سلمان کے ساتھ ایک ہزار افراد ہیں جن کے لئے مراکش کے فائیو اسٹار ہوٹلز کے 800 کمرے بک کئے گئے ہیں۔
خبر رساں ادارے آناتولی کا کہنا ہے کہ فائیو اسٹار ہوٹلز کے 800 کمروں کو پورے ایک ماہ کے لئے بک کیا گیا تھا،خیال رہے کہ سعودی بادشاہ موسم گرما کی چھٹیاں گزارنے تیسری مرتبہ مراکش گئے ہیں۔

ابلاغ




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 August 16