Friday - 2018 Oct. 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189214
Published : 24/8/2017 16:31

جو بھی ’’اللہ اکبر‘‘ کہے گا اس کو گولی مار دی جائے گی

اٹلی کے شہر وینس کے مئیر نے اعلان کیا ہے کہ جو بھی اللہ اکبر کہے گا اس کو گولی مار دی جائے گی۔


ولایت پورٹل:اٹلی کے شہر وینس کے مئیر Luigi Brunoiro نے اعلان کیا ہے جو بھی عمومی جگہوں پر اللہ اکبر کا نعرہ لگائے گا اس کو گولی مار دی جائے گی، Luigi Brunoiro نے مشرقی اٹلی کے  شہر رمینی میں  کیھولک بین الاقوامی تنظیم   سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دہشتگردی کو  مات دینا ہے  لہذا اگر کوئی سن مارکو چوک میں دوڑتے ہوئے اللہ اکبر کا نعرہ لگائے گا تو پولیس اس کو گولی مار دے گی ، اس نے مزید کہا کہ میں نے پچھے سال کہا تھا کہ  ایسے شخص کو پہلے چار بار وارننگ دی جائے گی پھر گولی ماری جائے گی لیکن اب کہہ رہا ہوں کہ  تین وارننگوں کے بعد  ہی اس کو مار دیا جائے گا، مئیر نے کہا: اس سے پہلے کہ ایسا شخص کوئی نقصان پہنچائے ہم اس کو خدا کے پاس بھیج دیں گے، تاہم Luigi Brunoiro کے اس اعلان  پر مختلف حلقوں  رد عمل کا اظہار کیا  گیاہے ، سوشل میڈیا پر بھی اس کے سلسلہ میں کافی شور ہے ، رمینی کے مئیر نے اس اعلان کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے  کہا ہے کہ عوام سے درخواست کرتا ہوں   سن ماردوا چوک میں رومانیا میا ترنہ بھی  نہ پڑھیں اس لیے کہ ہوسکتا ہے اس سے بھی Luigi Brunoiro کو اللہ اکبر کی آواز آجائے۔
فانوس






آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Oct. 19