Friday - 2018 August 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189223
Published : 26/8/2017 15:14

نمـاز صبـح کی خصوصی برکتیں

امام جعفر صادق علیہ السلام سے پوچھا گیا کہ اس کی کیا وجہ ہے کہ جو آخری زمانے کے لوگ ہونگے ان کی روزی اور رزق تنگ ہوگا؟امام نے فرمایا: اس وجہ سے کہ ان کی نماز صبح قضا ہوگی.


ولایت پورٹل:ایک شخص امام جعفر صادق علیہ السلام کی خدمت میں آیا اور عرض کیا:میں گناہ کا مرتکب ہوا ہوں.
امام نے فرمایا: اللہ بخش دے گا.
اس شخص نے عرض کیا: جس گناہ کا میں مرتکب ہوا ہوں وہ بہت بڑا ہے.
امام نے فرمایا: اگر پہاڑ کے برابر بھی ہوں تو اللہ بخش دے گا.
اس شخص نے پھر عرض کیا: جس گناہ کا ارتکاب کیا ہے وہ بہت ہی بڑا ہے.
امام نے فرمایا: کون سے ایسے بڑے گناہ کے مرتکب ہوئے ہو؟
اس شخص نے سارا ماجرا بیان کیا.
گفتگو سننے کے بعد. امام نے اس شخص کی طرف رخ کرکے فرمایا:
خدا بخش دے گا. مجھے یہ ڈر تھا کہ شاید تم نے «نماز صبح» قضا کی ہوگی.
امام جعفر صادق علیہ السلام سے پوچھا گیا کہ اس کی کیا وجہ ہے کہ جو آخری زمانے کے لوگ ہونگے ان کی روزی اور رزق تنگ ہوگا؟
امام نے فرمایا: اس وجہ سے کہ ان کی نماز صبح قضا ہوگی.
چنانچہ مرحوم آیت الله حاج شیخ حسنعلی اصفهانی (معروف به نخودکی)
اپنی وصیت میں اپنی اولاد کو فرماتےہیں:
اگر کوئی شخص چالیس. دن تک اللہ کی عبادت و ریاضت کرے لیکن اس کی صرف ایک نماز صبح قضا ہوجائے. اس کی تمام عبادات نابود ہو جائیں گی.
اے میرے بیٹے میں تم کو وصیت کرتا ہوں کہ اپنی نمازوں کو اول وقت میں پڑھو اور جتنا ممکن ہو نماز شب سے غفلت نہ برتو.
خواب غفلت سے بچنے کے لیے سونے سے پہلے اس آیت کی تلاوت فرمائیں:قلْ إِنَّما أَنَا بَشَرٌ مِثْلُکُمْ یُوحی إِلَیَّ أَنَّما إِلهُکُمْ إِلهٌ واحِدٌ فَمَنْ کانَ یَرْجُوا لِقاءَ رَبِّهِ فَلْیَعْمَلْ عَمَلاً صالِحاً وَ لا یُشْرِکْ بِعِبادَةِ رَبِّهِ أَحدا. (سورہ کہف آخری آیت)۔
۱۔صبح بیدار ہونے کا مکمل ارادہ ہونا
۲۔باوضو سونا
۳۔سونے سے پہلے کے اذکار پڑھنا
۴۔رات کو زیادہ کھانے سے پرہیز کرنا
۵۔بے ہودہ بیدار رہنے سے اجتناب کرنا


 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 August 17