Friday - 2018 August 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189232
Published : 26/8/2017 16:51

اگر ہمیں تحفظ نہیں دے سکتے تو بتادو:افغانی شیعوں کا حکومت کو انتباہ

افغانستان کی راجدھانی کابل میں کل دہشتگردی کا شکار ہونے والے شیعوں میں اس ملک کی حکومت کے خلاف شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے۔


ولایت پورٹل:رائٹر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کل  خود کش حملہ آور نے پولیس کی وردی میں کابل کی ایک شیعہ مسجد میں داخل ہوکر اپنے آپ کو اڑا دیا جس کے نتیجہ میں 40سے زائد افراد ہلاک اور 100 سے زیادہ زخمی ہوگئےجن میں کافی خواتین بھی شامل ہیں جو مسجد کی دوسری منزل پر موجود تھیں، حملہ کی ذمہ داری داعش نے قبول کی، قابل ذکر ہے کہ افغانستان میں شیعہ مساجد پر ہونے والا یہ چھٹا حملہ ہے اور اکثر حملوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے ، یاد رہے کہ افغانستان میں مقیم اقوام متحدہ کے نمائندہ نے کہا ہے کہ مذہبی مقامات پرحملے کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہیں اور یہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے ، مسجد کے ایک ذمہ دار عبد الرزاق کا کہنا ہے کہ حکومت اس حملہ کو روک سکتی تھی لیکن اس نے ایسانہیں کیا  لہذا وہ بھی اس میں برابر کی شریک ہے ، حکومت  اگر ہمیں تحفظ فراہم نہیں کرسکتی تو صاف صاف بتا دے ؛ ہم اپنی حفاظت خود کر سکتے ہیں۔
Ir.iran




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 August 17