Tuesday - 2018 مئی 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189242
Published : 26/8/2017 18:28

زیادہ دیر تک توانائی بحال رکھنے والی اہم غذائیں

ماہرین کے مطابق اگر آپ پانی سے بھرپور پھل کھاتے ہیں تو دن بھر کی 20 فیصد مائع ضروریات پوری ہو جاتی ہیں،ہم جانتے ہیں کہ پانی کی کمی توانائی میں کمی اور تھکن کی بڑی وجہ ہے،پھلیاںسویا بین اور دیگر اقسام کی پھلیاں فولیٹ اور وٹامن بھی سے بھرپور ہوتی ہیں جو غذا کو بڑی تیزی سے توانائی میں بدلتی ہیں۔

ولایت پورٹل:اگر آپ کو زیادہ دیر تک توانا اور پر نشاط رہنا ہے تو درج ذیل فہرست کو غور سے پڑھئے:
بادام اگر آپ روزانہ ایک چوتھائی کپ بادام کھاتے ہیں تو اس سے دن بھر پوٹاشیئم کی 30 فیصد ضروریات پوری ہوجاتی ہیں،جسم میں پوٹاشیئم کم ہو جائے تو نقاہت اور سستی غالب آ جاتی ہے،ہمارا جسم پوٹاشیئم کو استعمال کرتے ہوئے اے ٹی پی مالیکیول بناتا ہے جو خلیات کے مابین توانائی پہنچاتے ہیں،بادام میں وٹامن بی کی کئی اقسام مثلاً فولیٹ اور ربوفلیون کی بھرپور مقدار موجود ہوتی ہے جوکیلوریز کو توانائی میں تبدیل کرتے ہیں،تربوزتربوز کو قدرتی انرجی ڈرنک کہا جاسکتا ہے اور بعض ماہرین اسے قدرتی ڈرپ قرار دیتے ہیں کیونکہ یہ 93 فیصد پانی پر مشتمل ہوتا ہے۔
ماہرین کے مطابق اگر آپ پانی سے بھرپور پھل کھاتے ہیں تو دن بھر کی 20 فیصد مائع ضروریات پوری ہو جاتی ہیں،ہم جانتے ہیں کہ پانی کی کمی توانائی میں کمی اور تھکن کی بڑی وجہ ہے،پھلیاںسویا بین اور دیگر اقسام کی پھلیاں فولیٹ اور وٹامن بھی سے بھرپور ہوتی ہیں جو غذا کو بڑی تیزی سے توانائی میں بدلتی ہیں،پھلیاں دن بھر کی وٹامن ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں،اس میں میگنیشیئم اور ربوفلیون اضافی طاقت فراہم کرتی ہیں،کھلاڑیوں کی غذائیت کی ماہر تارہ گائیڈس کہتی ہیں کہ کشمش دوڑنے والے ایتھلیٹ کے لیے بہت اہم ہوتی ہیں اور وہ انہیں رغبت سے کھاتے ہیں، کشمش میں موجود کاربوہائیڈریٹس اور الیکٹرولائٹس کھلاڑیوں کا اسٹیمنا قائم رکھتی ہیں،ایک سروے میں جب کھلاڑیوں کو کشمش کھلائی گئی تو بقیہ کے مقابلے میں وہ ایک منٹ قبل اپنی منزل پر پہنچے،نارنگیوں سے بھی زیادہ وٹامن سی اسٹرابری میں ہوتا ہے،وٹامن سی جسم میں توانائی کو برقرار رکھتی ہے اور جسم میں فولاد کی کمی دور کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے،اسٹرابری میں اینٹی آکسیڈنٹس اضافی بونس ہیں اور جسم کو کئی امراض سے بچاتے ہیں۔

اعتماد


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 مئی 22