Sunday - 2018 مئی 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189245
Published : 27/8/2017 14:52

داعشی ہوئے پسپا،عراق کا تلعفر شہر آزاد

عراقی فوج نے اعلان کیا ہے کہ شہر تلعفر پر اس کا کنٹرول ہوگیا ہے۔

ولایت پورٹل:سومریہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی بری فوج کے کمانڈر ریاض توفیق نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج نے شہر تلعفرکو آزاد کرانے کے آپریشن میں داعش کے مقابلے میں کافی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور یہ آپریشن اس شہر کی مکمل آزادی تک جاری رہے گا۔
عراقی ذرائع نے سنیچر کی رات تلعفر کے اسٹریٹیجک علاقے عنقریب آزاد کرا لئے جانے کی خبر دی تھی،عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی داعش کے قبضے سے اس شہر کی آزادی کا اعلان کرنے کے لئے سنیچرکو تلعفر پہنچے تھے،عراقی وزیر اعظم حیدرالعبادی کے حکم سے صوبہ نینوا کے شہر تلعفر کو آزاد کرانے کی کارروائی شروع کی گئی تھی جو اس وقت آزادی کا جشن منا رہا ہے۔
سحر
 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 مئی 20