Sunday - 2018 july 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189246
Published : 27/8/2017 14:59

سعودی فوج کے ہاتھوں العوامیہ شہر کی ایک اور شیعہ مسجد عین الحسین منہدم

واضح رہے کہ سعودی عرب کے فوجیوں نے اس مسجد کے متولی مجید النمر کو پہلے گرفتار کیا اور پھر اس سے حلف لیکر ضمانت پر رہا کردیا اور پھر مسجد کو مکمل طور پر منہدم کردیا۔

ولایت پورٹل:الکوثر نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے فوجیوں نے شہر العوامیہ میں مسجد عین الحسین کو مکمل طور پر منہدم کردیا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کے فوجیوں نے اس مسجد کے متولی مجید النمر کو پہلے گرفتار کیا اور پھر اس سے حلف لیکر ضمانت پر رہا کردیا اور پھر مسجد کو مکمل طور پر منہدم کردیا۔
شیخ نمر النمر کے بھائی شیخ تیسر النمر کو بھی سعودی عرب کی سیکورٹی فورسز نے اس مسجد میں نماز جماعت منعقد کرنے سے روک دیا ہے۔
سعودی عرب کے فوجیوں نے اسے بھی گرفتار کرکے اس سے حلف لیا کہ وہ اس مسجد میں نماز جماعت کی امامت نہیں کریں گے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب کے فوجیوں نے گذشتہ چند ماہ میں شہر العوامیہ پر متعدد حملے کئے ہیں اور بغیر کسی وجہ کے لوگوں کے گھر اور دکانیں گرا دی ہیں۔
 شبستان


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 july 22