Sunday - 2018 Dec 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189251
Published : 27/8/2017 15:41

امت کی ناکامیوں کا مداوا ایام حج میں بہتر طور پر ہوسکتا ہے:رہبر انقلاب

رسول اکرم(ص) کے دہن اقدس سے نکلی ہوئی آیات قرآنی کی روح افزا صدائوں کی گونج آج بھی اس سرزمیں کے درو دیوار سے سنائی دیتی محسوس ہوتی ہے جہاں صدر اسلام کے مجاہدین کی مضبوط صدائے اللہ اکبر کی گونج سے فضا لبریز ہوتی تھی،جہاں ذکر، حضور،خدائے عزوجل سے مناجات، انسان کے ضعیف اور خود غرض، کج اندیش نفس کو جدا کرکے خدا کی کبریائی، عظمت اور قدرت سے متصل کردیتی ہیں،جہاں ایسے شفا بخش چشمے موجود ہیں جو دلوں کو قوی، ہمتوں کو بلند ارادوں کو مضبوط، جسم و جاں کو پراعتماد، نظریات کو وسیع، تمنائوں کو نزدیک، بھائیوں کو متحد اور شیطان کو ذلیل و خوار اور اس کے مکر کو ضعیف بنا دیتے ہیں۔


ولایت پورٹل:اللہ نے جس طرح حج فرض کیا ہے اگر ٹھیک ٹھیک اسی طرح یہ فریضہ ادا کیا جائے تو اصلی بیماریوں اور ناکامیوں کے علاج کی صلاحیت اس میں موجود ہے،یہ کام صرف ایک بار انجام نہیں پایا بلکہ برسوں سے انجام پارہا ہے،جس میں اب تک کروڑوں اربوں بھائی بہن ایک نقطہ پر جمع ہو چکے ہیں اور ایسے موقع پر سب توحید کے باعظمت پرچم تلے صدر اسلام کی یاد تازہ کرتے ہوئے بدر و احد کا نقشہ آنکھوں میں سموئے، رسول اکرم(ص)کی زیارت سے مشرف ہوکر اعمال بجالاتے ہیں،رسول اکرم(ص) کے دہن اقدس سے نکلی ہوئی آیات قرآنی کی روح افزا صدائوں کی گونج آج بھی اس سرزمیں کے درو دیوار سے سنائی دیتی محسوس ہوتی ہے جہاں صدر اسلام کے مجاہدین کی مضبوط صدائے اللہ اکبر کی گونج سے فضا لبریز ہوتی تھی،جہاں ذکر، حضور،خدائے عزوجل سے مناجات، انسان کے ضعیف اور خود غرض، کج اندیش نفس کو جدا کرکے خدا کی کبریائی، عظمت اور قدرت سے متصل کردیتی ہیں،جہاں ایسے شفا بخش چشمے موجود ہیں جو دلوں کو قوی، ہمتوں کو بلند ارادوں کو مضبوط، جسم و جاں کو پراعتماد، نظریات کو وسیع، تمنائوں کو نزدیک، بھائیوں کو متحد اور شیطان کو ذلیل و خوار اور اس کے مکر کو ضعیف بنا دیتے ہیں۔
درست، مکمل، توحیدی عشق مؤمن اور برائت شیطان و اصنام و مشرکین سے لبریز حج، ابتدا میں امت اسلامیہ کے تمام مشکلات کے پنپنے کا دروازہ بند کرکے اس امت کو بلند کردیتا ہے،مسلمانوں کی عزت میں چار چاند لگانے کے ساتھ ساتھ دشمنوں کے شر سے اسلامی ملکوں کو بچا کر استقلال و آزادی عطا کرتا ہے۔

 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Dec 16