Friday - 2018 Oct. 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189270
Published : 28/8/2017 15:25

وہ لوگ حج کی جامعیت سے انکار کرتے ہیں جنھیں سامراجیت کا سایہ بھلا معلوم ہوتا ہے:رہبر انقلاب

جن حضرات کو حج کی جامعیت اور تحرک سے انکار ہے، در حقیقت انہیں سامراجیت اور صہیونیت کے خونی پنجہ سے آزادی اور نجات سےانکار ہے، مسلمانوں کی عزت سے انکار ہے،اس سلسلہ میں تمام فتوے اور دینی نظریے«غَیْرَ مَا اَنْزَلَ اللہُ»(اللہ نے جو نازل نہیں کیا ہے) کا نظریہ ہیں، جو دنیا اور اس کے ماحول کی حقیقتوں سے ناواقفیت اور مسلمانوں کے امور کے بارے میں لازمی چشم بصیرت نہ رکھنے کا نتیجہ ہیں۔


ولایت پورٹل:جن حضرات کو حج کی جامعیت اور تحرک سے انکار ہے، در حقیقت انہیں سامراجیت اور صہیونیت کے خونی پنجہ سے آزادی اور نجات سےانکار ہے، مسلمانوں کی عزت سے انکار ہے،اس سلسلہ میں تمام فتوے اور دینی نظریے«غَیْرَ مَا اَنْزَلَ اللہُ»(اللہ نے جو نازل نہیں کیا ہے) کا نظریہ ہیں، جو دنیا اور اس کے ماحول کی حقیقتوں سے ناواقفیت اور مسلمانوں کے امور کے بارے میں لازمی چشم بصیرت نہ رکھنے کا نتیجہ ہیں۔
آج دنیا میں مسلمانوں کی حالت خراب ہے اور ریاستہائے متحدہ کی جبار حکومت کا ان پر تسلط ہے،صہیونیوں کے جرائم اور مسلمانوں کے خلاف ان کی خفیہ سازشیں چل رہی ہیں،یہ کینسر کا بدترین پھوڑا علاقہ کی حکومتوں کےمعاشی اور سیاسی ارکان کے لئے بے حد خطرناک ہے۔ ملت فلسطین کی حالت نازک ہے، فلسطینی عوام کیمپوں میں اپنی زندگی گذاررہے ہیں، ان کے گھروں پر جلادوں کا قبضہ ہے،جنوب لبنان اور مقبوضہ صہیونی علاقوں پر حملے ہورہے ہیں،ادھر کچھ دنوں پہلے لبنان میں بہت بڑا حادثہ ہوچکا ہے،بارہ دنوں سے امریکہ کی پشت پناہی میں صہیونی آسمان، زمین اور دریا سے مسلسل اس ملک کے آدھے حصہ پر بمباری کررہے ہیں،نہتے اور غیر فوجی بچوں، عورتوں اور مردوں کا قتل عام ہورہا ہے،افغانستان اورچیچینیا کی حالت خراب ہے،قرآن اور اسلام کی حاکمیت کے مرکزجمہوری اسلامی پر مخالف بشریت صہیونیت اور امریکہ کی سازشیں مسلسل جاری ہیں،حملے ہورہے ہیں جو شخص ان حقائق سے واقف ہے اور جس میں اسلامی غیرت اور ذمہ داری کا احساس موجود ہے وہ اس بات کا منکر نہیں ہوسکتا کہ حج کے عظیم ذخیرہ اور مضبوط خدائی پشت پناہی کا انکار، اسلام اور مسلمانوں کے لئے بہت بڑا نقصان اوراتنا بڑا گناہ ہے کہ جس کی مغفرت ناممکن ہے۔

 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Oct. 19