Saturday - 2018 Oct. 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189272
Published : 28/8/2017 15:31

ایران نے ہمیں مٹانے کے لیے شام اور لبنان کو اپنی فوجی چھاونی بنا رکھا ہے:صہیونی وزیر اعظم

صہیونی وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ساتھ ہونی والی ایک مشترکہ نشست میں کہا ہے کہ ایران کا مقصد ہے اسرائیل کو تباہ کرنا جس کے لیے اس نے شام اور لبنان کو اپنی فوجی چھاونیوں میں بدل دیا ہے۔


ولایت پورٹل:فرانس ریڈیو کی سائٹ نے لکھا ہے کہ  اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے  اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل Antonio Guetherسے ایک ملاقات کے دوران  کہا ہے کہ ایران اسرائیل کو نیست ونابود کردینا چاہتا ہے جس کے لیے اس نے شام اور لبنان کو فوجی چھاونی میں تبدیل کر رکھا ہے ، ہم ایران کو ان دونوں ملکوں میں میزائل کے کارخانے نہیں کھولنے دیں گےاور اقوام متحدہ کو  بھی اسے ایسا کرنے سے روکنا چاہیے، یادرہے کہ صہیونی حکومت کے  وزیر خارجہ نے  ایتوار کے روز اعلان کیا تھا کہ  اقوام متحدہ کے سکریٹری کے تین روزہ اسرائیل دورہ میں ہم مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقہ میں ہونے والی حزب اللہ کی سرگرمیوں کے بارے میں تبادلہ ٔ خیال کریں گے۔
میزان


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Oct. 20