Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189282
Published : 28/8/2017 18:3

شیعوں کے نام امام باقر(ع) کی آخری وصیت

ہمارے شیعوں سے کہنا:ہم اللہ سے ان کے لئے صرف نیک عمل کے خواستگار ہیں وہ ہرگز ہماری ولایت تک نہیں پہنچ سکتے مگر یہ کہ وہ متقی و پرہیز گار بنیں اور کو شش کریں لوگوں میں قیامت کے دن سب سے زیادہ وہی شخص حسرت و ندامت اٹھائے گاکہ جس کو عمل کرنے کا طریقہ بتایا گیا اور پھر بھی اس نے اس کی مخالفت کی۔

ولایت پورٹل:حضرت امام محمد باقر(ع) نے اپنے شیعوں کو متعدد نصائح اور بلند و بالا تعلیمات دی ہیں ان میں سے ایک یہ ہے:امام(ع) نے اپنے بعض اصحاب کے ایک وفد کو شیعوں کی ایک جماعت کے پاس بھیجا کہ وہ ان کو مندرجہ ذیل پیغام سنائیں:
امام باقر علیہ السلام کا فرمان ہے:
ہمارے شیعوں کو ہمارا سلام کہنا،ان کو اللہ کے عظیم تقویٰ کی وصیت کرنا ،مالداروں سے کہنا کہ وہ فقراء تک رسائی کریں ان کے صحت مند افراد بیماروں کی عیادت کریں،ان کے زندہ افراد مرنے والوں کے جنازوں میں حاضر ہوں،ان کے گھروں میں جاکر ان کی احوال پرسی  و ملاقات کریں کیوں کہ آپس میں ملاقات کرنے سے ہمارا امر زندہ ہوتا ہے، خداوند عالم اس شخص پر رحم کرے جس نے ہمارے امر کو زندہ کیا اور اس نے نیک عمل انجام دیا، اور ان سے کہنا : ہم اللہ سے ان کے لئے صرف نیک عمل کے خواستگار ہیں وہ ہرگز ہماری ولایت تک نہیں پہنچ سکتے مگر یہ کہ وہ متقی و پرہیز گار بنیں اور کو شش کریں لوگوں میں قیامت کے دن سب سے زیادہ وہی شخص حسرت و ندامت اٹھائے گاکہ جس کو عمل کرنے کا طریقہ بتایا گیا اور پھر بھی اس نے اس کی مخالفت کی۔(حیاہ الامام باقر،ج۱،ص۲۵۳)۔



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18