Saturday - 2018 Oct. 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189294
Published : 29/8/2017 15:43

کابل میں امریکی سفارت خانے کے قریب خودکش دھماکہ

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے خوفناک بم دھماکے نے ایک با پھر امریکی سفارت خانے کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔


ولایت پورٹل:افغان ذرائع کے مطابق، منگل کی صبح ایک خودکش حملہ آور نے کابل کے سفارتی علاقے وزیر اکبر خان روڈ پر واقع امریکی سفارت خانے کی عمارت کے قریب واقع ایک بینک کے باہر خود کو دھماکے سے اڑالیا۔
افغان وزارت صحت کے مطابق دھماکے میں پانچ افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوئے ہیں،ہسپتال کے ذرائع نے مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے،طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ اس کے ایک خود کش بمبار نے کابل میں سیکورٹی فورس کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد فوجی اور پولیس اہلکار ہلاک ہوئے ہیں،رواں سال مئی میں کابل کے سفارتی علاقے میں ہونے والے ٹرک بم حملے میں ڈیڑھ سو افراد ہلاک اور چارسو زخمی ہوئے تھے، جن میں اکثریت عام شہریوں کی تھی۔

سحر


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Oct. 20