Saturday - 2018 Oct. 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189295
Published : 29/8/2017 15:54

بشاراسد جنگ میں کامیاب ہوگئے ہیں:رابرٹ فورڈ

شام میں امریکہ کےآخری سفیر نےکہا ہےکہ بشاراسد جنگ میں کامیاب ہوگئے ہیں اور وہ بھرپورطاقت کےساتھ اقتدار پر باقی رہیں گے۔


ولایت پورٹل:رپورٹ کے مطابق شام میں امریکہ کے آخری سفیر رابرٹ فورڈ نے روزنامہ نیشنل سےگفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ شام کے صدربشار اسد اس جنگ میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
انہوں نے اس سوال کہ کیا شام کی خانہ جنگی اور دہشتگرد گروہوں اورمخالفین کے ساتھ جنگ میں بشاراسد کی حکومت کامیاب ہوگئی ہے؟ کے جواب میں کہا ہےکہ اس وقت جنگ اپنے اختتام کو پہنچ رہی ہے، بشاراسد جنگ میں کامیاب ہوگئے ہیں اور وہ اقتدار میں باقی رہیں گے اور وہ اپنے اقدامات کے مقابلے میں کسی قسم کے ذمہ دار شمار نہیں ہوں گے۔
فورڈ نے مزید کہا ہےکہ یہ ایک نئی حقیقت اور واقعیت ہے کہ جسے قبول کرنا چاہیے اور اب ہم سے کوئی کام نہیں ہوتا ہے۔
شام میں امریکہ کے سابق سفیر نے اس بارے میں کہا ہےکہ اگر دیگرممالک کہ جو ماضی میں شام کی آزاد فورس کی حمایت کرتے رہے ہیں، ان کو میزائل، اسلحہ اور پیسہ نہ بھیجیں تو اسد کےلیے باغیوں کو شکست دینا ناممکن نہیں ہوگا اور اگر دیگرممالک ایسا کام کرتے ہیں تو جنگ لمبی ہوجائے گی کہ جس میں شاید اسد کامیاب نہ ہو لیکن پھریہ جنگ بندگلی میں پہنچ جائے گی۔

شبستان


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Oct. 20