Saturday - 2018 Oct. 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189316
Published : 30/8/2017 14:54

داعش کا خود ساختہ گورنر ہلاک

تلعفر کے العیاضیہ علاقہ میں عراقی متحدہ افواج کے ہاتھوں داعش کا خود ساختہ گورنر ہلاک ہوگیا ہے ۔


ولایت پورٹل:تلعفر سے المیادین چینل کے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ  العیاضیہ کے شمال میں عراقی مشترکہ فوج اور داعش کے درمیان ہونے والی لڑائی کے دوران داعش کا گورنر بھی ہلاک ہوگیا ہے ، نامہ نگار نے  عراقی افواج کی آج کی کاروئیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا :  یہ علاقہ تلعفر میں داعش کا آخری مورچہ سمجھا جاتا ہے، اس وقت  العیاضیہ کا ستر فیصد حصہ عراقی فوج کے قبضہ میں آچکا ہے ، یادرہے  بیس اگست کو تلعفر کی آزادی کے لیے شروع ہونے والے  آپریشن میں صرف دس کے اندر الحشد الشعبی اور فوج کے بہادر جوانوں نے  پورے تلعفر کو آزاد کروالیا اب صرف  العیاضیہ کو کچھ ہی فیصد حصہ دہشتگردوں کے قبضہ میں رہ گیا ہے جو عنقریب  وطن کی آغوش میں پلٹ کر آجائے گا۔
آخرین خبر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Oct. 20