Sunday - 2018 Dec 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189333
Published : 30/8/2017 17:49

اپنے ثواب کو سوراخ والی تھیلی میں نہ ڈالئے:آيت الله مجتهدی تہرانی

آیت اللہ مجتہدی فرماتے ہیں کہ ہم لوگ ثواب کا کام تو بہت کرتے ہیں لیکن ساتھ ہی کچھ بری عادتوں اور طور طریقوں کا بھی ہماری زندگی میں عمل دخل ہے لہذا اگر ہم یہ چاہتے ہیں کہ نیک کام اور اچھے اعمال کا ہماری زندگی کوئی اثر دکھائی دے تو ہمیں پہلے ان بری عادتوں کو چھوڑنا ہوگا۔


ولایت پورٹل:آیت اللہ مجتہدی تہرانی جمہوری اسلامی ایران کے ایک زبردست واعظ اور معلم اخلاق تھے کہ جنہوں نے تقریباً ۳۵ سال تہران کی ایک ہی مسجد میں نماز پڑھائی اور درس اخلاق دیا،آیت اللہ مجتہدی بڑے متقی پرہیزگار اور با اخلاق اور قوم کے ہمدرد فرد تھی جنہوں نے مذہب اہل بیت(ع) کی نشر و اشاعت اور اخلاق اہل بیت(ع) کو لوگوں کے دلوں میں اتارنے کے لئے بہت جانفشانی کی چنانچہ آپ مؤمنین کو نصیحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ ہم لوگ ثواب کا کام تو بہت کرتے ہیں لیکن ساتھ ہی کچھ بری عادتوں اور طور طریقوں کا بھی ہماری زندگی میں عمل دخل ہے لہذا اگر ہم یہ چاہتے ہیں کہ نیک کام اور اچھے اعمال کا ہماری زندگی کوئی اثر دکھائی دے تو ہمیں پہلے ان بری عادتوں کو چھوڑنا ہوگا:
ہم وضو کرتے ہیں لیکن پانی کے استعمال میں اسراف کرتے ہیں..
ہم نماز پڑھتے ہیں مگر اپنے بھائی سے رابطہ نھیں..
روزه رکھتے ہیں لیکن ایک دوسرے کی غیبت بھی کرتے ہیں..
صدقه دیتے ہیں مگر احسان بھی جتاتے ہیں..
محمد و آل محمد علیہم السلام پر صلوات بھیجتے ہیں لیکن بداخلاقی بھی کرتے ہیں ..
بھائی جان اس کا خیال بھی رکھا کریں!
اپنے ثواب کو سوراخ والی تھیلی میں نہ ڈالیں!



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Dec 16