Wed - 2018 Sep 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189336
Published : 30/8/2017 18:26

افغان حکام اور طالبان کےدرمیان خفیہ رابطوں کا انکشاف

بظاہر طالبان اور افغان حکومت کے درمیان امن مذاکرات میں ٹھہراؤں کی باتیں سامنے آرہی ہیں تاہم حکام کا کہنا ہے کہ افغان انٹیلی جنس چیف روزانہ ہی ملک کی صورت حال اور سیاسی مستقبل کے حوالے سے عسکریت پسندوں سے فون پر تبادلہ خیال کرتے ہیں۔


ولایت پورٹل: خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کو حاصل ہونے والی دستاویزات کے مطابق افغان حکام کے پاکستان اور قطر میں موجود طالبان کی قیادت کے ساتھ مبینہ مذاکرات ہوئے۔
تاہم افغان حکام کا کہنا تھا کہ کوئی بھی فریق عوامی طور پر امن مذاکرات کے لیے تیار نہیں، مذکورہ دستاویزات میں مذاکرات میں شامل نکات کے حوالے سے انکشاف بھی کیا گیا ہے، جس کے مطابق طالبان کی جانب سے افغانستان کا آئین اور مستقبل میں ممکنہ الیکشن کو منظور کرنے میں بظاہر دلچسپی ظاہر کی گئی ہے۔
افغان سیکیورٹی افسر نے نام شائع نہ کرنے کی درخواست پر دعویٰ کیا کہ طالبان نے افغانستان کے آئین میں متعدد ترامیم کا مطالبہ کیا ہیں تاہم اس کے لیے انہیں جلدی نہیں۔
تسنیم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Sep 19