Sunday - 2018 مئی 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189338
Published : 31/8/2017 6:6

خاقان عباسی کا سعودی دورہ،نوازشریف کے اقتدار میں واپسی کی کوشش:جنرل امجد شعیب

سابق پاکستانی آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے قریبی اور قابل اعتماد سمجھے جانے والے جنرل امجد شعیب نے دعوی کیا ہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سعودی عرب نا اہل سابق وزیر اعظم نواز شریف کی حکومت میں واپسی کی سفارش کروانے گئے تھے۔

ولایت پورٹل:رپورٹ کے مطابق پاکستانی سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے قریبی اور قابل اعتماد سمجھے جانے والے جنرل  امجد شعیب نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سعودی عرب نا اہل سابق وزیر اعظم نواز شریف کی حکومت میں واپسی کی سفارش کروانے گئے تھے۔
موقر قومی روزنامہ«خبریں» کی رپورٹ کے مطابق جنرل امجد شعیب کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے زیر اثر علاقوں کو پاک فوج نے بڑی قربانیاں دے کر خالی کروایا ہے۔
جنرل امجد شعیب نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ:ہوسکتا ہے نواز شریف اپنی کھوئی ہوئی سیٹ دوبارہ پانے کے لئے امریکہ کو یقین دہانیاں کرائیں کہ ہم آپ کے NARATIVE کو مان لیتے ہیں۔
جنرل امجد شعیب کا کہنا تھا کہ میری اطلاعات کے مطابق شاہد خاقان عباسی سعودی عرب امداد لینے گئے۔
بعض کا کہنا ہے کہ وہ نواز شریف کی حکومت میں واپسی کی سفارش کروانے گئے تھے،جنرل امجد نے کہا کہ بظاہر ایسا کوئی امکان نظر نہیں آتا۔

تسنیم


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 مئی 20