Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189353
Published : 2/9/2017 5:46

بحرینی حکومت نے ایک بار پھر نماز جمعہ پر لگائی روک

آل خلیفہ حکومت کے کارندوں نے ایک بار پھر منامہ کے قریب واقع محصور علاقے الدراز میں مسلمانوں کو نماز جمعہ ادا کرنے سے روک دیا۔

ولایت پورٹل:بحرین کی آل خلیفہ حکومت کے کارندوں کے ذریعے نمازیوں کو نماز جمعہ کی ادائیگی سے روک دینے کے بعد مسلمانوں نے مسجد امام صادق علیہ السلام کے باہر مجبورا فرادا نماز ادا کی۔
بحرین کے ٹیلی ویژن چینل چودہ نے خبردی ہے کہ بحرینی شہریوں نے الدراز کے مختلف علاقوں میں آل خلیفہ حکومت کے اقدامات اور پالیسیوں کے خلاف پرامن مظاہرہ کیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ اپنے مطالبات پورے ہونے تک پرامن تحریک اور جد وجہد جاری رکھیں گے۔
بحرین کے بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت سلب کرلئے جانے کے بعد سے الدراز کے علاقے میں آئے دن آل خلیفہ حکومت کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف مظاہرے ہوتے ہیں،
اگرچہ الدراز کا علاقہ گذشتہ پندرہ مہینے سے سیکورٹی فورس اور فوج کے محاصرے میں ہے لیکن اس کے باوجود بحرینی شہری الدراز میں جمع ہو کر بحرین کی شاہی حکومت کے خلاف مظاہرہ کرتےہیں۔





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18