Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189358
Published : 2/9/2017 15:31

طالبان سے زیادہ امریکی فوج سے ڈرتے ہیں افغانی عام شہری

افغانستان کے کچھ سیاستداں افراد کا کہنا ہے کہ افعانستان کے عام شہری طالبان سے زیادہ امریکی فوجیوں سے ڈرتے ہیں۔

ولایت پورٹل:اسپورٹ نیک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی ہوائی فوج نے افغانستان کی ریاست لوگر  پر بمباری کی جسکے نتیجہ میں 12 عام شہری اور 16 افراد زخمی ہوگئے   ہلاک ہوگئے  جس  پر امریکی ذرائع ابلاغ نے  کہا کہ  اس حملہ میں 11افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں 8 خواتین  ہیں ،کہا جاتا ہے کہ اتحادی فوجیوں نے  امریکی ائر فورس کو ایک گھر پر بمباری کرنےکو کہا جہاں سے طالبان افغان اور امریکی فوج پر فائرنگ کر رہے تھے تاہم یادرہے کہ کچھ ہی دن پہلے امریکہ نے اسی طرح کا حملہ شہر ہرات پر بھی کیا تھا  جس کے نتیجہ میں 13 عام  شہری ہلاک ہوگئے تھے،فوجی تجزیہ نگار اور پارلیمنٹ ممبر حاجی اللہ گل مجاہد کا کہنا ہے کہ افغانستان کے لوگ طالبان سے زیادہ امریکی فوج سے ڈرتے ہیں،یہاں کے لوگ طالبان کی شکست کے بعد جنگ کو جاری نہیں رکھنا چاہتے تھے لیکن  امریکہ نے انھیں آج تک لڑنے پر مجبور کیا ہوا ہے ، امریکہ یہاں گھروں ، محلوں یہاں تک کہ شادیوں کی تقریبوں کو  نشانہ بناتا ہے اور پھر طالبان کو اس کا   ذمہ دار قرار دیتا ہے  حاجی اللہ گل نے مزید کہا کہ آج کوئی  افغانی امریکی فوج کو اس ملک میں دیکھنا  بھی نہیں چاہتا  اس لیے کہ امریکہ نے کبھی ان کا بھلا نہیں سوچا اور نہ ہی ہمیں اس سے کوئی امید ہے۔
yjc.ir


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18