Monday - 2019 January 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189362
Published : 2/9/2017 16:8

اپنی محبوب چیز کو اللہ کی راہ میں فدا کرنا ہی عید قربان کا مقصد

ہر سال عید الضحٰی کے موقع پر مکہ مکرمہ میں لاکھوں فرزندان توحید شوق زیارت میں جمع ہوتے ہیں تاکہ فریضہ قربانی کو انجام دیں سکیں،چنانچہ اسلامی تعلمیمات کی رو سے قربانی قبول ہونے کی فقہی شرائط کے علاوہ کچھ معنوی شرائط کا لحاظ بھی ضروری ہے مثلاً قصد قربت،اخلاص،یہ کہ انسان اپنی بہترین چیز کو اللہ کے حضور پیش کرے۔

ولایت پورٹل:ہر سال عید الضحٰی کے موقع پر مکہ مکرمہ میں لاکھوں فرزندان توحید شوق زیارت میں  جمع ہوتے ہیں تاکہ فریضہ قربانی کو انجام دیں سکیں،چنانچہ اسلامی تعلمیمات کی رو سے قربانی قبول ہونے کی فقہی شرائط کے علاوہ کچھ معنوی شرائط کا لحاظ بھی ضروری ہے مثلاً قصد قربت،اخلاص،یہ کہ انسان اپنی بہترین چیز کو اللہ کے حضور پیش کرے چنانچہ قرآن مجید کے سورہ مائدہ میں حضرت آدم علیہ السلام کے بیٹوں ہابیل و قابیل کے واقعہ کے ذیل میں اس اہم امر پر تاکید ملتی ہے لہذا اس واقعہ میں ملتا ہے کہ:ہابیل نے اپنی سب سے بہتر اور اچھی چیز کو اللہ کی راہ میں پیش کیا جبکہ قابیل نے کچھ گندم کے خوشے،آخر کار اللہ تعالیٰ نے ہابیل کی قربانی کو قبول کرلیا چونکہ اس کی قربانی خلوص دل اور نیک نیتی کے ساتھ تھی،اور قابیل کے ھدیہ کو رد کردیا چونکہ اس کے یہاں اخلاص نہیں تھا،اور وہ اپنی سب سے پست چیز کو اللہ کی بارگاہ میں لے کر گیا تھا۔





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2019 January 21