Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189370
Published : 2/9/2017 17:40

اگر ہم پر حملہ ہوگا تو جنگ ایران کی سرحدوں کے اندر نہیں ہوگی: میجر جنرل باقری

اگر دشمن ہم پر حملہ کرنے کی غلطی کرے گا تو اس کے لیے جنگ کو سنبھالنا مشکل ہوجائے گا نیز ایران کی طاقت بھی ثابت ہوجائے گی۔

ولایت پورٹل:چیف آف  آرمی سٹاف میجر جنرل  محمد باقری نے  خاتم انبیاء ائر ڈیفنس بیس کیمپ میں تقریر کرتے ہوئے کہا: عالمی سامراج کے حکمران جاہل اور بے وقوف لوگ ہیں  جنہیں ایران کی طاقت اور شجاعت کا انداز ہ نہیں ہے  اگر وہ ذرہ سا بھی غور کرلیں تو واضح ہوجائے گا کہ ہم پر حملہ میں نہ صرف یہ کہ ان کا فائدہ نہیں ہوگا بلکہ الٹا نہایت ہی مہنگا پڑے گا، اگر وہ جنگ کو شروع کرتے ہیں تو یقیناً ختم کرنا ان کے ہاتھ میں نہیں رہے گا نیز وہ اس  کو اسلامی جمہوریہ کے اندر تک بھی محدود نہیں رکھ سکیں گے، مجھے نہیں لگتا ہے کہ وہ ایسی حماقت کریں گے لیکن اگر کرتے ہیں  شہید حججی جیسے لوگوں سے ان کا پالا پڑے گا، سردار باقری نے مزید کہا: ہمیں ایسے بے شمار خطوط موصو ل ہوتے ہیں جن میں لکھا ہوتا ہے کہ سفارش کیجئے کہ ہمیں شام میں لڑنے کے لیے بھیج دیا جائے ۔
العالم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18