Wed - 2019 January 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189376
Published : 3/9/2017 14:55

دوسری عالمی جنگ کا باقی بچا ہوا کام پوراکر رہے ہیں!!!: میانمار فوجی سربراہ

میانمار فوج کے سربراہ نے روہنگیا مسلمانوں کو مارنے کا ایک عجیب و غریب بہانہ تلاش کیا ہے۔

ولایت پورٹل:میانمار فوج کے سربراہ  نے کہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کو اس لیے مارا جارہا ہے  تا کہ دوسری عالمی جنگ کا بچا ہوا کام پورا کیا جا سکے،  یہ عجیب و بہانہ اس لیے بنایا جارہا ہے  کیونکہ ان کے ہاتھوں سیکڑوں مسلمانوں کے قتل عام ہونے کی وجہ سے انھیں  عالمی برادری کی طرف سے کافی  دباؤ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،یادرہے کہ تقریبا ساٹھ ہزار   روہنگیا مسلمانوں کے میانمار سے بنگلادیش کی طرف ہجرت  کرنے کی خبر کو عالمی ذرائع ابلاغ نے  انسانی  بحران کہا ہے اور کہا ہے کہ عالمی امدادی اداروں کو ان لوگوں تک امداد پہنچانے میں روکاوٹیں پیش آرہی ہیں ادھر مسلمانوں کا کہنا ہے کہ  فوج کی اس بہیمانہ بربریت کے بعد انھوں نے بنگلادیش کا رخ کیا ہے جہاں  ان میں سے کئی افراد لقمۂ اجل بھی بن چکے ہیں ، ادھر میانمار فوج کی سربراہ نے نہایت ہی بے شرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے  اس ملک کی  راجدھانی میں تقریر کرتے ہوئے کہا ہے کہ روہنگیا بلاوائیوں کو دوسری عالمی جنگ کے باقی بچے ہوئے کام کو پورا کرنے کے لیے مارا جارہا ہے ۔
آخرین خبر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2019 January 16