Monday - 2019 January 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189377
Published : 3/9/2017 15:17

داعش اُمت مسلمہ كو كمزور كرنے كی امریكی سازش ہے:آیت اللہ شاہرودی

انہوں نے آیت اللہ سعید محمود ہاشمی شاہرودی كے دورہ عراق كو مثبت قرار دیتے ہوئے كہا كہ اس دورے سے تہران اور بغداد كے درمیان اسٹریٹجك تعلقات كو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران كی تشخیص مصلحت نظام کونسل كےسربراہ آیت اللہ سید محمود ہاشمی شاہرودی نے بغداد میں نائب عراقی صدر نوری المالكی كے ساتھ ایك ملاقات میں كہا  كہ امریكہ كی جانب سے دہشتگرد تنظیم داعش كے خلاف جنگ كرنے كا دعوی جھوٹا ہے بلكہ داعش اُمت مسلمہ كو كمزور اور تقسیم كرنے كے لئے امریكی چال ہے۔
اس ملاقات كے موقع پر نوری المالكی نے عراق كی سیاسی اور اقتصادی ترقی میں اسلامی جمہوریہ ایران كے اہم كردار كو سراہا۔
انہوں نے آیت اللہ سعید محمود ہاشمی شاہرودی كے دورہ عراق كو مثبت قرار دیتے ہوئے كہا كہ اس دورے سے تہران اور بغداد كے درمیان اسٹریٹجك تعلقات كو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

شفقنا
 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2019 January 21