Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189380
Published : 3/9/2017 15:35

حج کے بعض افعال و ارکان

حج تمتع کے واجبات میں ایک سے گیارہ اور بارہ ذی الحجہ کی راتوں کو منٰی میں بیتوتہ کرنا یا ٹھہرنا ہے اس کے بعد حجاج کرام منیٰ سے دوبارہ مکہ واپس پہنچتے ہیں اور وہاں طواف، نماز طواف، صفا و مروہ کی پہاڑیوں کے درمیان سعی، طواف النساء اور نماز طواف النساء انجام دینے کے بعد اپنا حج مکمل کرتے ہیں۔

ولایت پورٹل:مشعرالحرام کا وقوف دس ذی الحجہ کو اذان صبح سے طلوع آفتاب تک ہوتا ہے،مشعرالحرام یا مزدلفہ سے منٰی تک کا فاصلہ چار یا پانچ کلومیٹر ہے۔
مشعرالحرام سے منیٰ پہنچنے کے بعد حاجی اپنے اپنے خیموں میں جاتے ہیں اور اس کے بعد رمی جمرہ اور پھر قربانی کرکے سرمونڈاتےہیں اور خواتین اپنے سر کے بال کی نوک کاٹ کر حالت احرام سے باہر آتی ہیں۔
منٰی میں اور ساتھ ہی پوری دنیا میں دس ذی الحجہ کو قربانی کا عمل جناب ابراہیم اور جناب اسماعیل علیہما السلام کی یاد میں انجام دیا جاتاہے۔
حج تمتع کے واجبات میں ایک سے گیارہ اور بارہ ذی الحجہ کی راتوں کو منٰی میں بیتوتہ کرنا یا ٹھہرنا ہے اس کے بعد حجاج کرام منیٰ سے دوبارہ مکہ واپس پہنچتے ہیں اور وہاں طواف، نماز طواف، صفا و مروہ کی پہاڑیوں کے درمیان سعی، طواف النساء اور نماز طواف النساء انجام دینے کے بعد اپنا حج مکمل کرتے ہیں۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18