Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189385
Published : 3/9/2017 17:47

خاتم الانبیاء ایئرڈیفنس کے عہدیداروں کی رہبر انقلاب سے ملاقات:

فضائی سسٹم،ملک کے دفاعی وقار کی فرنٹ لائن ہے:رہبر انقلاب

رہبر انقلاب آیت اللہ العظمٰی خامنہ ای کا ایئرڈیفنس ہیڈکوارٹر کے کمانڈروں اور اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ:فضائی دفاعی سسٹم ملک کی وقار اور وجود کے دفاع کیلئے فرنٹ لائن کی حیثیت رکھتا ہے۔

ولایت پورٹل:رہبر انقلاب کے دفتر اطلاعات و نشریات کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ خاتم الانبیاء ایئر ڈیفنس سسٹم کے اعلیٰ کمانڈروں اور اراکین نے رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے دیدار کا شرف حاصل کیا ہے۔
انہوں نے فضائی دفاعی سسٹم کو ملک کی وقار اور وجود کے دفاع کیلئے فرنٹ لائن قرار دیا اور مسلح افواج سمیت مختلف شعبوں کی ترقی میں انسانی وسائل کے کردار کا حوالہ دیتے ہوئے تاکید کی:انتھک کوششوں اور بغیر کسی وقفہ کے افرادی قوت کو بروئے کار لائیں اور ان کو ملکی ضروریات اور کمی کو پورا کرنے کیلئے استعمال کریں۔
رہبر انقلاب نے ایران کی غیور اور مؤمن جوانوں کی جانب سے فرنٹ لائن پر خدمات کو بہترین موقع قرار دیا اور کہا:سائنس اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں عظیم کامیابیاں اور ترقی ملک کی افرادی قوت کی توانائی اور جوانوں کا شوق اور ولولے کی عکاسی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے باصلاحیت جوانوں کو چاہئے کہ وہ اندرون ملک ہوں یا دنیا کے مختلف سائنسی اور ٹیکنالوجی مراکز میں، ہمارے لئے باعث فخر اور سربلندی ہیں۔
انہوں نے فرمایا کہ ملکی مشکلات کے حل کے لئے واحد راستہ ایسی صلاحیتوں کا صحیح سمت میں استعمال کرنا ہے اور فرمایا:اپنی کوششوں اور کام کو پہلے سے زیادہ جوش اور جذبے کیساتھ جاری رکھیں اور ملک کو خودکفیل بنانے کیلئے نئے نئے منصوبوں کو سامنے لاکر آگے بڑھیں۔
رہبر انقلاب کے خطاب سے قبل خاتم الانبیاء ایئرڈیفنس ہیڈکوارٹر کے کمانڈر اسماعیلی نے اس سسٹم کی جانب سے کئے گئے اقدامات پر مشتمل ایک اہم رپورٹ پیش کی۔






آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18