Wed - 2019 January 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189387
Published : 3/9/2017 16:35

پرس سے موبائل فون نکلنے پربیوی کو طلاق

سعودی عرب کے ایک شخص نے اپنی اہلیہ کے پرس سے موبائل فون نکلنے پر اسے طلاق دیدی ۔

ولایت پورٹل:عرب اخبارصدا کے مطابق خاتون اور اس کا شوہر جنوبی صوبے جزان میں ایک ہوٹل میں جارہے تھے کہ سیکیورٹی مشین میں سے گزرنا پڑا، اسکیننگ کے دوران انکشاف ہواکہ خاتون کے پرس میں ایک موبائل فون موجود ہے اور جب مرد نے تلاشی لی تو غصے سے آگ بگولاہوگیا اور ہوٹل سے باہر نکل گیا،خاتون بھی اپنے شوہر کے پیچھے ہوٹل سے باہر آگئی اور اس سے معذرت کی لیکن مرد نے اسے فوری طورپر طلاق دیدی اور الزام لگایاکہ وہ ایک ایسی چیز استعمال کررہی تھی جس کے بارے میں وہ نہیں جانتا تھا اور موقف اپنایاکہ خاتون نے ایسی کوئی بھی ڈیوائس نہ رکھنے کی اس کی ہدایات پر عمل نہیں کیا۔
مبصر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2019 January 16